سعودی عرب میں المسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے اتوار کو ’استراتیجیتنا‘ پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔
یہ حرمین شریفین انتظامیہ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا سسٹم ہے جو انتظامیہ کے ماتحت تمام اداروں کے اقدامات اور سٹراٹیجک اہداف کو مربوط کرے گا۔
عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ’استراتیجیتنا‘ پلیٹ فارم کا اجرا سعودی وژن 2030 کے مطابق ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے حرمین شریفین انتظامیہ کے سٹراٹیجک کارکردگی سے متعلق وژن 2024 اور سٹراٹیجک منصوبہ بندی کو تقویت ملے گی انہوں نے انتظامیہ کے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ سٹراٹیجک سکیموں کو نظر آنے والے کاموں میں تبدیل کریں۔