عمان نے اپنے مینا الفحل نامی ٹرمینل سے تیل برداری کی سرگرمیاں روک دی ہیں۔ تیل برداری کی سرگرمی روکنے کی وجہ اس ٹرمینل کے نزدیک ہی دھماکہ ہونا بتائی گئی ہے۔
معاملے سے متعلق افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ 'ایس بی ایم ون' اور 'ایس بی ایم ٹو' نامی برتھوں کے درمیان ہوا تھا۔ ابھی یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ یہ دھماکہ کس وقت ہوا۔ تاہم دھماکے کے بعد بہت سارے ٹینکرز کو جمعہ کی صبح تک ہٹا لیا گیا تھا۔
فوری طور پر بندرگاہ سے متعلق حکام نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ادھر بدھ کے روز ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا تھا کہ ایرانی میزائلوں نے ایک امریکی فوجی جہاز کو نشانہ بنایا ہے جو علاقے میں امریکی فوج کی کمانڈ کے لیے بروئے کار تھا اور ایرانی پانیوں کی طرف آرہا تھا کہ اسے خلیج عمان کے نزدیک نشانہ بنایا گیا۔