سعودی عرب کے اہم علاقوں کو ریلوے لائن کے ذریعے ملانے کے لیے تحقیق کا آغاز
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کی ’العربیہ‘ سے ریلوے کے میگا پروجیکٹ بارے میں خصوصی گفتگو
سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس صالح الجاسر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک نئی تحقیق کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد مملکت کے علاقوں کو ریلوے لائن کے ذریعے ملانا اور سیاحت اور لاجسٹک خدمات پر اس کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔
ریاض اکنامک فورم کے موقع پر "العربیہ" کے ساتھ خصوصی گفتگو میں وزیر ٹرانسپورٹ نے وضاحت کی کہ زمینی پل منصوبہ سعودی ٹرانسپورٹ حکمت عملی کے اہم ترین منصوبوں میں سے ایک ہے۔ کیونکہ یہ مملکت کے مشرق اور مغرب کو ملانے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ اسٹڈی ریلوے کے محکمہ رابطہ کے شعبے میں عالمی تجربات، رابطے کے فوائد اور دستیاب خلا کے امکانات پر تیار کی جا رہی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اس اسٹڈی کا مقصد اور قومی ریلوے کی حکمت عملی پر کام مملکت میں 2030 تک ریلوے کے حجم کو 5,500 کلومیٹر سے بڑھا کر 13,000 کلومیٹر تک لے جانا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ حکمت عملی کا مقصد خلیجی ٹرین کے منصوبے کو مکمل کرنا اور ریاض کو خطے کے دارالحکومتوں سے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے تیز رفتار ٹرین نیٹ ورک کے ذریعے ملانا ہے۔
-
سعودی عرب: تیما میں 4 آثار قدیمہ کے ذریعے ماضی کی خوشبو تازہ
اس اقدام میں النجم مارکیٹ کو کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر بحال کرنا شامل تھا تاکہ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں بارش کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں میں سفر کرنے پر جرمانہ
سعودی عرب کے سول ڈیفنس حکام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وادیوں اور چٹانوں ...
مشرق وسطی -
سعودی جج 5 لاکھ ریال رشوت لیتے دھر لیا گیا
سعودی عرب میں بدعنوانی کا مقابلہ کرنے والی پبلک اتھارٹی "نزاھۃ" نے المدینہ المنورہ ...
مشرق وسطی