العلا سعودی عرب کے شمال مغربی صحرائی علاقے میں واقع صدیوں پرانا شہر ہے۔ سلطنت کے مصروف تریں سیاحتی مقامات میں سے ایک، یہ خطہ سینکڑوں تاریخی آثار اور دلکش فطری مناظر سے گھرا ہے جو 200,000 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔
اگر آپ اس شہر کی سیر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو یہاں موسم سرما کی مناسبت سے طنطورہ فیسٹیول منعقد کیا جاتا رہا ہے۔
22 دسمبر سے 21 جنوری تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں متعدد تفریحی، ثقافتی، سرگرمیوں کے علاوہ روایتی کھانوں اور موسیقی کے ذریعے سعودی ثقافتی ورثے کو نمایاں کیا جاتا ہے۔
یہ میلہ العلا کی سیر سے لطف اندوز ہونے کا بہترین وقت ہے۔
اگر آپ بھی اس قدیم قدرتی عجائب گھر کی سیر کرنا چاہتے ہیں، تو ’’العربیہ‘‘ نے آپ کے لئے اس خوبصورت شہر پر مبنی یہ گائیڈ مرتب کی ہے:
العلا میں آپ کیا دیکھ سکتے ہیں؟
1- آثا ر قدیمہ
العلا سعودی عرب کا پہلا مقام ہے جسے یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ میں شامل کیا گیا ہے۔
یہاں حجرہ میں، صحرا کے بیچ میں پتھر کے 110 سے زیادہ قدیم مقبرے آج بھی محفوظ ہیں۔ یہاں موجود آثار قدیمہ سے آپ العلا کے قدیم باشندوں اور تہذیب کے بارے میں جان سکتے ہیں۔
ابتدائی صدیوں میں یہ مقام نبطی تہذیب کا مرکز تھا جس کا عروج دوسری صدی قبل مسیح کے آخر سے دوسری صدی عیسوی تک رہا۔ یہاں پہاڑوں میں بنے نبطی اشرافیہ کے مقبروں کے علاوہ، قدیم کنوئیں اور پتھروں سے بنی آبی گزر گاہیں دنیا کی اس ابتدائی تہذیب کی ماہر کاریگری کو ظاہر کرتے ہیں۔
قدیم رہائشی قصبہ دیکھنے کے لائق ہے۔ بارہویں صدی عیسوی میں، یہ علاقہ دمشق سے مکہ تک سفر کرنے والے حاجیوں کے لئے راستے پر ایک اہم ٹھکانہ تھا اور اکثر بارہویں سے تیرہویں صدی کے سفرنگاروں کے ہاں اس شہر کا ذکر ملتا ہے۔
آپ جبل الفیل بھی دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں کی سب سے مشہور چٹان ۔ یہ دیوہیکل قدرتی ڈھانچہ ایک ایسے ہاتھی سے مشابہت رکھتا ہے جس کی سونڈ زمین کو چھوتی ہے ۔ یہ شہر کے اہم ترین ارضیاتی عجوبوں میں سے ایک ہے۔
2- نخلستان میں فارمنگ کا تجربہ کریں
العلا نخلستان کے مرکز میں سیاح دو گھنٹے کی ورکشاپ میں ماحول دوست کاشتکاری کے طریقوں کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ ورکشاپ کے شرکاء کو بتایا جاتا ہے کہ کس طرح مقامی کسانوں نے یہاں کے قدرتی وسائل اور وسیع حیاتیاتی تنوع کو اپنے کھیتوں کو زرخیز اور ثمرآور بنانے کے لئے استعمال کیا ہے۔
فارم میں جو، گندم، جئی، انجیر، زیتون، لیموں، جڑی بوٹیاں اور کھجور کی کافی اقسام اگائی جاتی ہیں۔ یہاں آپ کو بہت سے جانور بشمول بکریاں اور مرغیاں بھی نظر آتے ہیں۔
اگر آپ اس نخلستان کی بحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اپنی صلاحیتیں استعمال کرنا چاہیں تو العلا کی تاریخ جاننے کے ساتھ ساتھ یہاں نئے بیج اور پودے لگانے کا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔
ورکشاپ کے موضوعات میں زراعت کی بحالی، وسائل کی ری سائیکلنگ، زمین کی تیاری، فصلوں کی کاشت، زمین کی زرخیزی بڑھانا ، روایتی نرسری میں بیجوں کی افزائش، آبی وسائل اور العلا میں استعمال ہونے والے آبپاشی کے نظام کی اقسام شامل ہیں۔
فارم میں مہمانوں کو دوپہر کا لذیذ کھانا، ریفریشمنٹ اور سنیکس بھی پیش کیا جاتے ہے۔
3- گرم ہوا کے غبارے کی سواری کریں
طنطورہ فیسٹول میں آپ گرم ہوا کے غبارے پر اڑان بھرنے کا زندگی بھر کا خوشگوار تجربہ کر سکتے ہیں۔
آپ آسمانوں پر اڑ سکتے ہیں اور موسم کے مطابق 15منٹ مربوط یا 45 منٹ غیر مربوط غبارے کی سواری میں قدیم شہر کے منفرد مناظر کا شاندار نظارہ کر سکتے ہیں۔
4- ایڈونچر اور آؤٹ ڈور مہم جوئی
العلا ایڈونچر ہب میں ہر عمر اور فٹنس لیول کے لیے موزوں آؤٹ ڈور سرگرمیاں دستیاب ہیں۔ سیاح پہاڑوں میں سنسنی خیز زپ لائننگ کر سکتے ہیں، ریت کے ٹیلوں پر گائیڈڈ بائیک کا تجربہ کر سکتے ہیں اور العلا کے قدرتی پہاڑی ڈھانچوں اور پوشیدہ وادیوں میں ہائکنگ کے دوران فطرت سے ہم کلام ہو سکتے ہیں۔
آپ مقامی فلکیات دان کی مدد سے غروب آفتاب کے بعد، شفاف آسمان میں ستارے اور چاندنی رات کے مشاہدے کا انوکھا تجربہ بھی کر سکتے ہیں۔
العلا میں کہاں ٹھہریں؟
1- ہابیتاس العلا
یہ ہوٹل آپ کو فطرت اور پرتعیش رہائش سے ایک ساتھ لطف اندوز ہو نے کا اچھوتا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ وادی اشعر کے ایک قدیم نخلستان میں واقع، یہ ہوٹل سیاحوں اس لئے بھی دلکش ہے کیونکہ یہ ریت کے پتھر کی چٹانوں اور کھجور کے باغوں سے گھرا ہوا ہے۔
اس ریزورٹ میں 96 کمروں سے جہاں سے پہاڑوں کا دلفریب نظارہ ممکن ہے۔ اس کے ساتھ ایک یوگا ڈیک، صحت اور تندرستی کے مراکز، ایک ریستوراں، ایک کیفے، اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔ اور یہ تمام تر ماحول دوست نامیاتی مواد سے بنایا گیا ہے۔
ہوٹل کے گرد لگے انوکھے جھولوں سے لے کر صحرا کی زمین میں نصب ٹرامپولین تک کئی منفرد تخلیفی آرٹ کے نمونے بھی سیاحوں کی توجہ کھینچتے ہیں۔
اس مہم جوئی کے علاوہ ہوٹل آرٹ اور کلچر واک، وادی کی ٹریکنگ، یوگا، مراقبہ، اور سانس کی مشقوں پر مبنی سرگومیوں کی سہولت بھی مہیا کرتا ہے۔
ہفتہ وار آؤٹ ڈور سنیما پر علاقائی ثقافتی اور دستاویزی فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہاں اٹھائے گئے اقدامات، ثقافت اور تاریخ کے بارے میں مباحثے اور لیکچرز بھی پیش کرتا ہے۔
2- شادن ریزورٹ
شادن ریزورٹ 112 لگژری ولاز، سوئٹ، اور کمروں پر مشتمل اور ان سب کے ساتھ ایک بالکونی یا چھت ملحق ہے۔
ہوٹل کی بہترین خصوصیات میں عالمی معیار کا فٹنس سینٹر، باغ، مشترکہ لاؤنج، بالکونی اور ریستوراں شامل ہیں۔
فٹنس ایریا ایک پر تعیش خیمہ میں سوانا، ہاٹ ٹب اور حمام پر مشتمل ہے۔
مہم جوئی کے شائقین ریزورٹ کے قریب ہائکنگ سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مدائن صالح کے مقبرے ریزورٹ سے محض 22 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں، جبکہ وادی حشیش 11 کلومیٹر دور ہے۔
کہاں سےکھائیں:
العلا بہترین کھانوں کا مرکز ہے۔ آپ کو کھانے کے لئے عمدہ ریستورانوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں مختلف قسم کے مقامی ریستوراں، کیفے اور فوڈ ٹرک نظر آتے ہیں۔
العربیہ کی جانب سے چند تجاویز یہ ہیں:
1- سمویر
نخلستان میں، سمویر نہ صرف بیٹھنے کے لئے خوبصورت جگہ ہے بلکہ آپ اردگرد کے خوبصورت مناظر سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ریستوراں مہمانوں کو بحیرہ روم خطے کے اصل ذائقوں کے ساتھ جدید پکوانوں کا مزہ دیتا ہے۔
AlUla
العلا، سمویر ریستوراں میں ایک میز پر مختلف پکوانوں کی نمائش رکھی گئی ہے۔ (تصویر بشکریہ سمویر)
یہاں کے لذیذ پکوانوں میں انگور کے پتوں سے بنے ورق عنب فتتہ، واگیو کباب باؤ، بیف شوارما بیٹروٹ رائس، اور چکن مسخن چاول شامل ہیں۔
2۔مامزیل
سپین کے شہر ماربلا سے العلا کی پوشیدہ وادیوں تک، یہ ہوٹل مہمانوں کو پہاڑوں سے گھرے اس علاقے میں سپین کے جاندار ماحول کا سا تجربہ دیتا ہے۔
یہاں کے عمدہ ریستوراں میں بین الاقوامی کھانے کے مینو اور لائیو تفریح میسر ہے۔
بہترین پکوانوں میں براتا ، ٹونا ٹارٹار، کوفتہ، لیمب شولڈر، بلیک اینگس اور لنگواینی ترتوفتا شامل ہیں۔