سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت و ارشاد کے زیراہتمام دنیا کے مختلف ممالک میں ’خادم حرمین شریفین افطار‘ پروگرام کے تحت روز داروں کی افطاری کا سلسلہ جاری ہے۔
خادم حرمین شریفین افطار پروگرام کے تحت فلپائن کی سب سے بڑی جامع مسجد میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ افطار پارٹی میں فلپائن کی متعدد سرکردہ مسلمان شخصیات نے شرکت کی۔
أقامت وزارة #الشؤون_الإسلامية والدعوة والإرشاد مائدة إفطار رمضاني في أكبر جامع بالفلبين "الجامع الذهبي" بالعاصمة مانيلا ضمن برنامج #خادم_الحرمين_الشريفين لتفطير الصائمين الذي تنفذه الوزارة في جمهورية الفلبين، وذلك بحضور عدد من الشخصيات الإسلامية والمسؤولين وجمع من المصلين, في… pic.twitter.com/0hjYzDIfvj
— وزارة الشؤون الإسلامية 🇸🇦 (@Saudi_Moia) April 2, 2023
گولڈن مسجد فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی مساجد میں سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کا نام سنہری گنبد کے نام پر رکھا گیا ہے۔
منیلا میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے مذہبی اتاشی ترکی الصویلح نے بتایا کہ فلپائن میں مجموعی طور پر خادم حرمین شریفین کے افطار کے 14 علاقے شامل ہیں۔ اس سال رمضان کے مہینے میں پروگرام میں فلپائن میں ایک لاکھ مسلمان روزہ داروں کو افطارپروگرام سے مستفید کرنا ہے۔
گولڈم مسجد میں ہونے والی افطار پارٹی میں شریک فلپائن کی متعدد اسلامی شخصیات نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت میں کی جانے والی کوششوں پر مملکت سعودی عرب کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
-
شاہ سلمان کی حرمین شریفین میں قرآن پاک کے ڈیڑھ لاکھ نسخے فراہمی کی ہدایت
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز ...
ایڈیٹر کی پسند -
شاہ سلمان کے فرمان کی روشنی میں جیلوں سے قیدیوں کی رہائی
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم پر محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کی ...
بين الاقوامى -
رمضان کی آمد، شاہ سلمان ریلیف مرکز 19 ہزار ٹن کھجوریں 72 ممالک میں تقسیم کرے گا
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے برادر اور ...
مشرق وسطی