بے گھر شخص کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلا کر عراقی بچی نے دل موہ لیے
مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، بچی کے ہمدردانہ رویے کی تعریف
بچپن کی معصومیت کے تمام معانی کے ساتھ ایک عراقی بچی نے اپنے رویے سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر خوب تعریف سمیٹ لی ہے۔
عراقی بچی کا ویڈیو کلپ جنگل میں آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عراقی لڑکی ایک بے گھر معمر شخص کو اپنے ہاتھوں سے پانی پلا رہی ہے۔ چھوٹے ہاتھوں سے تھک ہار سڑک کنارے بیٹے بزرگ کو پانی پلانے کے اس عمل کی انٹرنیٹ پر بڑی تعریف کی گئی ۔
#فيديو
— تدري (@tadriuknow2) April 3, 2023
براءة #طفلة_عراقية لاقت
استحسان الملايين
الطفلة خطفت الأنظار وأشعلت مواقع التواصل في العراق حين وجدت رجل مسنا مشردا فقامت بسقيه الماء في فمه
المشهد مع عفويته أظهر براءة
وتسامح الطفلة وعطفها على المسن#رمضان_كريم #رمضان #مساء_الخير #تدري #العراق #طفلة_كريتر pic.twitter.com/0hRWy0LpaH
چھوٹی بچی ہمدردی سے اس شخص کی طرف جھک گئی اور اپنے ہاتھ سے بوتل سے بزرگ کو پانی پلایا۔ یہ شخص کئی بیماریوں میں مبتلا ہے اور بچی اسے پانی کے گھونٹ پلا رہی تھی۔ بوڑھے نے اپنے ہاتھ اس طرح جھکائے جیسے وہ ایک لفظ کہے بغیر اس کا شکریہ ادا کر رہا ہو۔ جیسے ہی چھوٹی لڑکی نے پانی پلانا ختم کیا تو اس نے پانی کی بوتل اس شخص کے قریب ہی رکھ دی۔ پھر بچی کا ایک رشتہ دار آیا اور اسے اپنے ساتھ لے گیا۔
واضح رہے یہ ویڈیو 18 سیکنڈ سے زیادہ کی نہیں ہے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ کہاں بنائی گئی ہے۔ اس ویڈیو نے سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر لوگوں کے دلوں کو چرا لیا۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر اس حوالے سے پوسٹس کیں۔
بہت سے لوگوں نے تبصروں کے ذریعے بچی کے رویے اور اس کی اچھی پرورش اور اخلاقیات کو سراہا اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ بزرگوں کے لیے مناسب زندگی اور ان کے جلد از جلد علاج کی سہولت مہیا کریں۔