سعودی عرب میں ’’ رمضان پوپ اپ 100 سعودی برانڈز‘‘ نمائش کا انعقاد

160 سعودی فیشن ڈیزائنرز کی شرکت، مسکراہٹیں اور بہترین کام ان کی خوشی کا اظہار کر رہا تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں فیشن اتھارٹی نے ریاض انٹر فیس کے نمائشی میدان میں "رمضان پوپ اپ 100 سعودی برانڈز" کے نام سے نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اس نمائش میں 160 سے زائد مرد وخواتین سعودی فیشن ڈیزائنرز نے شرکت کی۔

شریک سعودی ڈیزائنرز نے اپنے کام اور ڈیزائن کے ساتھ اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور فیشن اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا کہ اتھارٹی نے انہیں موقع دیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں۔ شرکا نے کہا اس نمائش سے ہمارے لیے ممکن ہو گیا کہ ہم اپنی تخلیقات کو ایک تجارتی برانڈ کی صورت میں مختلف بین الاقوامی فورمز میں متعارف کرائیں اور اپنے ملک کی نمائندگی عالمی سطح پر بھی کریں۔

42
42

اس فیشن شو میں حصہ لینے والے مرد اور خواتین ڈیزائنرز نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے سے متعلق اپنے نئے فن پارے، لباس، زیورات، پرفیوم، جوتے اور بیگز کو پیش کیا۔

جنرل اتھارٹی برائے فیشن کے سی ای او برک چکمک نے وضاحت کی کہ اس نمائش کا مقصد فیشن کے شعبے میں سعودی ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں اپنی ثقافت اور ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے ڈیزائنرز اپنی تخلیقات نمائش میں پیش کرکے اپنے کاروبار کو ترقی دے سکتے ہیں۔

واضح رہے کمیشن نے ’’100 سعودی برانڈز پروگرام‘‘ کے نام سے 100 سعودی فیشن ڈیزائنرز کی تربیت اور تیاری سے متعلق ایک جامع پروگرام نافذ کیا تھا، جس کے ذریعے کمیشن نے سعودی ڈیزائنرز کو فیشن کے شعبوں میں اپنے کاروبار کو ترقی دینے کے قابل بنانے کی کوشش کی تھی۔

43
43
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں