اپنا علم جانچیے، 8 ملکوں کے دارالحکومت جن کے متعلق لوگ غلطیاں کرتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دنیا میں کچھ ملکوں کے دارالحکومت کے حوالے سے لوگوں میں غلطی پائی جاتی ہے۔ بہت سے لوگ ان ملکوں کے مشہور اور بڑے شہروں کو دارالحکومت سمجھتے ہیں۔ قدیم اور تاریخی ہونے یا دیگر وجوہات کی بنا پر بعض شہروں کو لوگوں نے متعلقہ ملک کا دارالحکومت سمجھ لیا ہے۔ اس حوالے سے بعض ایسے شہروں پر نظر ڈالتے ہیں جن کے حوالے سے ایسی غلطیاں پائی جاتی ہیں۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا کا دارالحکومت کینبرا ہے نا کہ سڈنی جیسا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے۔ کینبرا کی آبادی 332 ہزار سے زیادہ ہے اور یہ جنوب مشرقی آسٹریلیا میں واقع ہے ۔ اسے 1908 میں آسٹریلیا کے دارالحکومت کے طور پر چنا گیا تھا۔ اس کو دارالحکومت بنانے کی وجہ اس کا دو بڑے شہروں کے درمیان ہونا تھا۔

آسٹریلین شہر کینبرا
آسٹریلین شہر کینبرا

برازیل

برازیل کا دارالحکومت برازیلیا ہے نہ کہ مشہور شہر ساؤ پالو۔ برازیلیا ملک کا وفاقی دارالحکومت ہے اور اسے 21 اپریل 1960 کو صدر جوسیلینو کوبِتسیک نے برازیل کا تیسرا دارالحکومت بنانے کے لیے قائم کیا تھا۔ حکومت نے اپنے تمام وفاقی دفاتر اس شہر میں منتقل کر لیے تھے۔

برازیلیا
برازیلیا

کینیڈا

شمالی امریکہ کے براعظم میں کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے بارے میں بھی بہت زیادہ الجھن ہے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کینیڈا کا دارالحکومت ٹورنٹو ہے۔ ٹورنٹو ملک کا سب سے بڑا شہر ہے اور صوبہ اونٹاریو کا دارالحکومت بھی ہے۔ اس شہر کی آبادی 2011 کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ملین سے زیادہ ہے۔

اوٹاوا
اوٹاوا

ترکیہ

مشرق وسطیٰ خاص طور پر ترکیہ اور اس کے دارالحکومت انقرہ کے حوالے سے بھی بہت سے لوگ غلطی کرتے ہیں اور استنبول کو ترکیہ کا دارالحکومت سمجھتے ہیں۔ استنبول کی آبادی 15 ملین سے زیادہ ہے اور یہ سلطنت عثمانیہ کے دوران ترکیہ کا دارالحکومت تھا۔

انقرہ
انقرہ

سپین

جہاں تک سپین کا تعلق ہے تو اس کا دارالحکومت میڈرڈ ہے بارسلونا نہیں۔ یہ دونوں شہر دنیا میں اپنی فٹ بال ٹیموں کے لیے مشہور ہیں۔ جنوری 2011 کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر میڈرڈ کی آبادی 3.2 ملین افراد پر مشتمل تھی۔

میڈریڈ
میڈریڈ

سوئٹزرلینڈ

یہ تصور کرنا بھی ایک عام غلطی ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا دارالحکومت جنیوا ہے۔ جنیوا شہر سب سے زیادہ بین الاقوامی اور بین الاقوامی ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرتا ہے لیکن ملک کا دارالحکومت برن ہے۔ یہ زیورخ، جنیوا اور باسل کے بعد آبادی کے لحاظ سے سوئٹزر لینڈ کا چوتھا بڑا شہر ہے۔

برن
برن

انڈیا

جن ملکوں کے دارالحکومت کے بارے میں پوچھنے پر بہت سے لوگ غلطیاں کرتے ہیں ان میں ایک ملک بھارت بھی ہے۔ اس کا دارالحکومت نئی دہلی ہے۔ یاد رہے اقوام متحدہ کے مطابق ممبئی آبادی کے لحاظ سے بھارت کا سب سے بڑا شہر ہے۔ ممبئی آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہے۔ ممبئی کی آبادی تقریباً 20 ملین ہے۔

نئی دہلی ممبئی کے بعد دوسرا سب سے بڑا ہندوستانی شہر ہے اور آبادی کی کثافت کے لحاظ سے دنیا کا آٹھواں شہر ہے۔ یہ بھارت کا سیاسی دارالحکومت ہے اور شمالی ہندوستان میں دریائے جمنا کے کنارے واقع ہے اور اس میں تقریباً 13 ملین افراد آباد ہیں۔

دہلی
دہلی

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ میں ایک سے زیادہ دارالحکومت ہیں اور یہ دنیا کا واحد ملک ہے جس کے تین دارالحکومت ہیں۔

لیکن جوہانسبرگ ملک میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ اقتصادی لحاظ سے بھی سب سے اہم شہر ہے۔ تاہم یہ ملک کے دارالحکومتوں میں سے ایک نہیں ہے۔

جنوبی افریقہ کے دارالحکومتوں میں پریٹوریا، بلومفونٹین اور کیپ ٹاؤن آتے ہیں۔ جنوبی افریقہ کی حکومت تین محکموں میں تقسیم ہے اور اس وجہ سے اس کے تین متنوع دارالحکومت ہیں۔

جنوبی افریقہ کا ایگزیکٹو دارالحکومت پریٹوریا کا شہر ہے۔ بلومفونٹین عدالتی دارالحکومت ہے اور کیپ ٹاؤن قانون ساز دارالحکومت ہے۔ حکومت کے دفاتر اسی شہر میں واقع ہیں۔

بریٹوریا
بریٹوریا
مقبول خبریں اہم خبریں