مہم جو کو "لاپرواہی میں لگائی چھلانگ" مہنگی پڑ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مہم جوؤں کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ وہ بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت یہ دیکھتے ہیں کہ پیراشوٹ پر سکون اور براہ راست زمین کی طرف گرتا ہے اور مبہم واقعات شاذ و نادر ہی پیش آتے ہیں لیکن حال ہی میں برطانیہ میں ایک پیراشوٹسٹ کو اس وقت خوف ناک لمحات کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے پیراشوٹ کا راستہ تبدیل ہوگیا اور وہ خود دختوں کی شاخوں میں پھنس گیا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ڈیون میں چھلانگ لگانے والے شخص نے خود کو ایک درخت کی شاخوں کے درمیان پھنسا لیا۔ وہ خود وہاں سے نہیں نکل سکا بلکہ ریسکیو اہلکاروں نے اسے درخت کی سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے وہاں سے نکالا۔

ذرائع نے بتایا "یہ امکان ہے کہ اس شخص نے جس کی عمر چالیس سال ہے جمعہ کے دن ٹھیک موسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے تقریباً 45 میٹر لمبی عمارت سے چھلانگ لگا دی جو ابھی زیر تعمیر ہے۔"

تاہم مہم جو نے خود کو ایک مشکل حالت میں پایا جب وہ 9 میٹر کی بلندی پر درختوں کی شاخوں کے درمیان پھنس گیا اور اس وقت تک پریشانی میں رہا جب تک کہ علاقے کے مکینوں نے اسے وہاں سے فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ مل کر نکالا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں