ملازمین کو دفتر میں بند کرنے کی ویڈیو پر انڈین ٹیک فرم تنقید کی زد میں
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آفس گارڈ کمپنی کے دفتر کا دروازہ بند کر رہا ہے، اور ملازمین کو مینیجر کی اجازت کے بغیر جانے سے روک رہا ہے۔
ہندوستانی ایڈٹیک فرم کوڈنگ ننجاز کو مختلف سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جب کمپنی کے دفتر نے ملازمین کو مینیجر کی اجازت کے بغیر باہر جانے سے روکنے کے لیے اس کے داخلی دروازے پر تالے لگا دیے۔
لنکڈن، ٹویٹر اور فیس بک پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایک آفس گارڈ کو مینیجر کے حکم پر مرکزی دروازے پر تالا لگا ہوا دکھایا گیا ہے۔
ایک ٹویٹر صارف نے لکھا: تصور کریں کہ اگر حادثاتی طور پر آگ لگ جائے، کوئی بھی تنظیم اس حد پر تک کیسے جاسکتی ہے'
کمپنی نے بھی اس پر ردعمل دیا جس میں اس واقعے کو تسلیم کیا گیا اور اسے ایک غلطی قرار دیا گیا جسے اس کے رونما ہونے کے چند منٹوں میں درست کر دیا گیا۔
کمپنی کے ترجمان نے کہا: "ہم سب کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اس کارروائی کا مقصد نہیں تھا، ہمیں اس واقعے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے۔"