سعودی طیاروں نے جمعے کو برطانیہ میں RIAT 2023 بین الاقوامی نمائش کی افتتاحی تقریب میں فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر افتتاحی تقریب میں سعودی طیاروں کی شرکت کی تصاویر جاری کی ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی ہواباز وں اور برطانوی ریڈ ایرو ٹیم نے 8 جولائی کو برطانیہ میں مشترکہ پروازوں کا پروگرام کیا تھا۔
فريق #الصقور_السعودية يُقَدِّم استعراضًا جويًا في حفل افتتاح المعرض العالمي «RIAT 2023» بالمملكة المتحدة. pic.twitter.com/xfVNAs6His
— وزارة الدفاع (@modgovksa) July 14, 2023
سعودی فضائی ٹیم RIAT 2023 کی بین الاقوامی شاہی نمائش میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہے۔ پروگرام کے مطابق جمعہ سے 16 جولائی تک نمائش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سعودی فضائی ٹیم اپنے ہوابازوں اور تکنیکی عملے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے اور سعودی فضائیہ کی روشن تصویر اجاگر کرنے کے لیے متعدد شوز میں حصہ لے گی۔ فضا میں فیول بھرنے کی تیاری کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔
بین الاقوامی شاہی نمائش ہر سال برٹش ایئر فورس بیس، فیئر فورڈ میں منعقد ہوتی ہے اس میں دنیا بھر سے فضائی کرتب کے شوقین شرکت کرتے ہیں۔