سانس روکنے والا منظر: ساحل پر تیراکی کرتے ہوئے شارک سے سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دنیا بھر میں مقبول ساحلوں پر چھٹیاں گزارنے والوں اور تیراکوں کے شارک مچھلیوں سے آمنا سامنا اور حادثات ک ویڈیوز ہر جگہ سرخیاں بنتی رہتی ہیں۔

فلوریڈا ، امریکہ کے ساحل پر ایک نئے، سانس روک دینے والے منظر میں، پچھلے ہفتے ایک ڈرون نے (خوش قسمت) لوگوں کے ایک گروپ کے مناظر کشی کی جو ایک شارک کو براہ راست ان کی طرف آتے ہوئے دیکھ رہے تھے جب کہ وہ حیرت زدہ، بے حرکت، شاید صدمے کی ہولناکی سے، ساحل کے پانیوں میں کھڑے تھے۔

فوٹیج میں ایک شارک کو بھی دکھایا گیا ہے جو تیرتے ہوئے لوگوں کی طرف بڑھ رہی ہے، جو کمر سے اونچے پانی میں کھڑے ہیں۔

تاہم، شارک نے اچانک راستہ بدلنے کا فیصلہ کیا اور لوگوں کی جان میں جان آئی۔

اس دوران ان میں سے ایک نے فون پر اس تاریخی منظر فلما لیا جو شاید اس کی زندگی کا سب سے خطرناک لمحہ تھا۔

ویڈیو گرافر ایون بارنس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ یہ ویڈیو "ساحل سے چند قدم" کے فاصلے سے ریکارڈ کی گئی تھی اور 26 جولائی کو پوسٹ ہوئی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پانی میں موجود لوگ اس کے دوست ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "وہ تمام وقت شارک کو دیکھنے کے قابل تھے۔"

انہوں نے وہاں موجود لوگوں میں سے ایک اور کیمرے سے فلمائی گئی دوسری ویڈیو بھی منسلک کی۔

اور لکھا، "بہت سے لوگوں نے مجھ سے اس بہادر آدمی کی ویڈیو شائع کرنے کو کہا جس نے خوف زدہ ہونے کی بجائے...اپنے سامنے شارک کی تیراکی کی تصویر بنائی۔"

انہوں نے کہا "خراب لینس کی وجہ سے تصویر واضح نہیں ہو رہی تھی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں