'بہت خوش ہوں:' کریم بینزیما نے مکہ میں عمرہ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی
بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما نے سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں عمرہ کرتے ہوئے پیر کی صبح اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ان کے انسٹاگرام اور ایکس پلیٹ فارمز پر شیئر کی گئی ویڈیو کو ایک ملین سے زیادہ ویوز ملے۔
L’Unique Vérité 🤲🏽🤍 #alhamdulillah 🇸🇦 pic.twitter.com/HHx9evy8gl
— Karim Benzema (@Benzema) August 6, 2023
انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر فرانسیسی زبان کی تحریر کے ساتھ ایک کہانی بھی شیئر کی جس کا ترجمہ "بہت خوش" ہے۔
14 سال بعد ریال میڈرڈ چھوڑنے کے بعد فرانسیسی اسٹرائیکر نے جون میں تین سالہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کے التحاد میں شمولیت اختیار کی تھی۔
انہوں نے گزشتہ ماہ کے آخر میں شاہ سلمان کلب کپ گیمز کے دوران کلب کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا تھا۔
بینزیما ان ہائی پروفائل فٹ بال شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے حال ہی میں النصر کی صفوں میں شامل ہونے والے کرسٹیانو رونالڈو کی پیروی کرتے ہوئے سعودی عرب کے کلبوں میں شمولیت اختیار کی ہے۔
مملکت میں ویژن 2030ء کے مطابق کھیلوں کے منظر کو بہتر کرنے کا جو مقصد سعودی عرب کے پیشِ نظر ہے، اس حوالے سے اِن اقدامات نے سعودی کلبوں اور سعودی پرو لیگ کو عالمی سطح پرمتعارف کروایا ہے۔