جمعرات کو ملائیشیا میں ایک چھوٹا طیارہ سڑک پر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثہ میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔ طیارہ کے گرنے کی ایک واضح زاویہ سے ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج، بظاہر کار کے کیمرے سے لی گئی ہے۔ ویڈیو میں اس لمحے کو ریکارڈ کیا گیا جب جہاز ہائی وے پر گرا۔ ملائیشیا کی پولیس نے اعلان کیا کہ چھوٹا مسافر طیارہ وسطی ملائیشیا کی ریاست سیلنگور میں ایک سڑک پر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سڑک پر دو افراد اور طیارے کے مسافر تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔
[ EXCLUSIVE ] Elmina Plane Crash : Final Moments Captured on GCE
— SoyaCincau (@Soya_Cincau) August 17, 2023
Find out more about the crash here: https://t.co/QDrSQMAnGY#elmina #shahalam #planecrash #malaysia pic.twitter.com/Vw26SA4UeN
مقامی پولیس سربراہ محمد اقبال ابراہیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ فی الحال میں کہہ سکتا ہوں کہ طیارے کے حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا سڑک پر دو افراد میں سے ایک کار میں اور دوسرا موٹرسائیکل پر سوار تھا۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ طیارہ میں عملہ کے دو افراد اور 6 مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے مسافروں میں سے ایک پہانگ ریاستی پارلیمنٹ کا رکن ہے جو ہاؤسنگ اور ماحولیاتی امور کا انچارج ہے۔ یہ حادثہ ریاست سیلنگور کے دارالحکومت شاہ عالم کے مضافات میں واقع شہر ایلمینا کے قریب پیش آیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ نور زمان محمود کے مطابق طیارہ ملک کے شمال میں واقع جزیرہ لانگاوی سے دارالحکومت کوالالمپور کے مغرب میں واقع سلطان عبدالعزیز شاہ ایئرپورٹ کی طرف جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوا۔
نور زمان محمود نے بتایا کہ طیارے کی طرف تکلیف دہ صورتحال سے متعلق کوئی کال نہیں کی گئی۔ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ وزیر ٹرانسپورٹ انتھونی لوکی نے اعلان کیا کہ طیارے نے لینڈنگ کی اجازت حاصل کر لی تھی لیکن وہ رن وے کے دائیں طرف مڑ گیا۔