خوشیوں، رعنائیوں اور شہنائیوں سے سجے نئے ہوٹلوں کی نیوم شہر میں تعمیرات کی ابتدا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں خوشیوں، رعنائیوں اور شہنائیوں کے مواقع میں ایک بڑے کے طور جدید ترین زیر تعمیر شہر نیوم میں تین سیاحتی ہوٹلوں کی ایک ابتدائی جھلک شروع ہونے لگی ہے۔

یہ جھلک ایک پائیدار سیاحتی منزل 'لیجا' کی ہے۔ جو پر تعیش ہوٹلوں کی صنعت میں بڑے نام 'ہیبی تاس' نے تین 'بوتیک ہوٹلوں کی صورت میں شروع کیے ہیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے 'ہیبی تاس' کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر 'اولیور ریپلے' نے کہا کارکن تینوں ہوٹلوں کے لیے زمین کی کھدائی کریں گے۔ پھر سنگ بنیاد رکھی جائے گی۔'

'ان تین ہوٹلوں میں سے ہر ایک چالیس کمرے اگلے سال کے آغاز میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ یہ ہوٹل اپنے پہلے مہمانوں کے لیے اپنے دروازے 2028 میں کھول دیں گے۔ '

'لیجا' کے پر تعیش ہوٹل سیاحتی ویژن کی خوبصورت باز گشت ہوں گے۔ آسائش اور آرام کی یہ منزل قدرتی وادی میں ڈیزائن کی گئی ہے۔ 'ان کا مزید کہنا تھا 'خلیج عقبہ میں چار سو میٹر کی بلندی پر گویا یہ منزل ایک پہاڑوں کے اندر کھدا ہوا ماحول دکھائیں گے۔'

'ان ہوٹلوں کے 120 کمرے ہوں گے۔ یہ ہوٹل سیاحتی مہم جوئی کے بھی شاہکار ہوں گے۔ پر فضا قدرتی ماحول کی وجہ سے صحت و خوشی کے گہوارے بھی۔ '

ریپلے نے کہا 'یہ قدرتی پہاڑی مناظر اور وادی اور فارمز اس دنیا سے ہٹ کر دکھنے والے ہوں گے۔ جہاں ہوٹل کے مہمان چٹانوں پر چڑھ سکیں گے، پہاڑوں پر سائیکل چلا سکیں گے اور گھڑ سواری کر سکیں گے۔'

ڈیزائن میں یہ بھی شامل کیا گیا ہے کہ وادی کی دیواریں ایسے نظر آئیں اور ان پر چڑھائی سیڑھیوں کی طرح دکھائی دے۔ مگر یہ سب اس طرح کیا جائے کہ فطری اور قدرتی ماحول متاثر نہ ہو سکے۔

ہوٹلوں کی چھتوں پر سوئمنگ پول پوری وسعت کے ساتھ صحت مندی اور خوشی کا ماحول اور زیادہ بہتر کرے گا۔'

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں