برلن نمائش میں شرکت، عالمی سیاحتی نقشے پر سعودی پوزیشن مستحکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب نے آئی ٹی بی برلن نمائش میں شرکت کی۔ یہ نمائش عالمی سیاحتی ایجنڈے کی سب سے بڑی اور اہم ترین تقریب ہے۔ سعودی ٹورازم اتھارٹی کی نگرانی میں سعودی سیاحت کی سرکاری شناخت ’’ روح السعودیہ‘‘ پویلین کے ذریعے شروع ہوئی۔

55 سے زیادہ شراکت دار

پویلین میں سعودی ٹورازم سسٹم کے 55 سے زیادہ پارٹنرز نے شمولیت کی۔ یہ سب سعودی سیاحت کے سب سے نمایاں برانڈز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ان میں مختلف مقامات، ٹور آپریٹرز، ہوٹل، ٹریول اور سیاحتی کمپنیاں شامل تھیں۔ عالمی سیاحت کے نقشے پر سعودی عرب کی پوزیشن کو اجاگر کرنے کے لیے جشن مناتے ہوئے شرکت کی گئی۔ مقصد سعودی عرب کے شعبہ سیاحت کی تیز رفتار ترقی، کامیابیوں، ریکارڈز کو نمایاں کرنا اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے کے پُل تعمیر کرنا ہے۔

وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے اس عالمی فورم میں شرکت کرنے والے سعودی وفد کی سربراہی کی۔ ان کے ساتھ کئی سیکٹر لیڈرز اور حکام بھی موجود ہیں۔

اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کے ذریعے ’’ روح السعودیہ‘‘ سینکڑوں سیاحتی مصنوعات پیش کر رہا ہے۔ جدہ، العلا اور بحیرہ احمر جیسے مقامات کے لیے بکنگ کے لیے تیار ہے۔ ان مقامات پر مختلف پیشکشیں کی جارہی ہیں جو ثقافتی ورثے کی گہرائی، ثقافتی تنوع اور پیکجز کے مختلف اختیارات پر مشتمل ہیں۔ معیاری اور بین الاقوامی تقریبات کے بھرپور ایجنڈے کے ساتھ۔ مصنوعات کو پیش کیا جارہا ہے۔

وزیر الخطیب نے اس موقع پر کہا کہ ITB برلن 2024 نمائش میں یہ ممتاز شرکت عالمی سیاحتی نقشے پر مملکت کی پوزیشن اور قیادت کو مستحکم کرنے اور حکومت کی جانب سے سعودی سیاحتی نظام اور اس کے شراکت داروں کی کوششوں کو بڑھانے کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتظمین کو اس بات پر فخر ہے کہ وہ سیاحت کے شعبے کے اپنے اہداف کو حاصل کر چکے ہیں جو سعودی ویژن 2030 کے مطابق ہے،۔ اپنی مقررہ تاریخ سے سات سال قبل سالانہ 100 ملین سیاحوں تک پہنچا گیا ہے۔ اب اس ہدف کو سال 2030 تک سالانہ 150 ملین سیاحوں تک پہنچنے کے لیے نئی بلندیوں کی طرف بڑھایا گیا۔

رابطوں کے پلوں کی تعمیر

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن فہد حمید الدین نے کہا کہ آئی ٹی بی برلن نمائش کے دوسرے مسلسل ایڈیشن میں ہماری شرکت یورپی براعظم میں اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بالعموم اور جرمن مارکیٹ کے ساتھ ہماری وابستگی کا بتا رہی ہے۔ یہ شرکت دنیا میں ایک اہم سیاحتی مقام کے طور پر مملکت کے ساتھ رابطے کے پُل تعمیر کرنے کے لیے ہے۔ اس اہم ایونٹ میں ہماری شرکت ہماری پچھلی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے ہے۔

واضح رہے اس عالمی نمائش میں سعودی عرب کی شرکت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب سعودی سیاحت کے شعبے میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے۔ 2023 میں سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 2019 کے مقابلے میں 56 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مملکت اس وقت 36 یورپی شہروں سے منسلک ہے۔ توقع ہے کہ موجودہ سال 2024 کے دوران 10 سے زیادہ نئے روٹس شروع کیے جائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں