12 اہم سیاحتی مقامات پر مشتمل ’نیوم‘ کا عالمی ’مقنا‘ پروجیکٹ کیا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

نیوم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نےبین الاقوامی سیاحتی پروجیکٹ "مقنا" کا اعلان کیا ہے۔ یہ خلیج عقبہ کے ساحل پر واقع نیوم کا ساحلی لگژری سیاحتی علاقہ جو نیوم میں تیار کیے جانے والے اہم اور پائیدار سیاحتی منصوبوں کے پورٹ فولیو میں ایک نمایاں اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔

اس پروجیکٹ میں 12 اہم مقامات شامل ہیں جن میں "لیگا"، "آبیکون"، "سیرانا"، "اوتامو"، "نورلانا"، "اکیلیم"، "زاردون"، "زینور"، "لانان"، "قیدوری"، "تریام"، اور "جاومور" شامل ہیں۔

12 "مقنا" کی سیاحتی منزلیں سعودی عرب میں اقتصادی سرگرمیوں کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کریں گی۔ یہ منصوبہ سیاحت، تفریح اور مہمان نوازی کے شعبوں میں ملازمت کے 15,000 مواقع فراہم کرنے کے علاوہ 2030ء تک مملکت کی مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 2.6 بلین سعودی ریال کا حصہ ڈالنے کا ذریعہ بنے گا۔

نیوم کا 'مقنا' منصوبہ
نیوم کا 'مقنا' منصوبہ

"مقنا" سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو دنیا کے معروف منصوبوں کا حصہ بننے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کرے گا، جو ڈیزائن سے لے کر تعمیرات تک طویل مدتی آپریشن اور دیکھ بھال تک اپنے تمام پہلوؤں اور مراحل میں پائیداری کی ایک عمدہ مثال ہوگا۔

تقریباً 120 کلومیٹر پر محیط اپنی متنوع منزلوں کے ذریعے "مقنا" لگژری قدرتی سیاحت کی دنیا میں ایک نیا عالمی معیار تشکیل دیتا ہے، کیونکہ اسے جدید ترین جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ بہتر بنانے کے لیے تیار کیا جائے گا اور اسے عالمی معیار کے انجینیرنگ ڈیزائنوں سے ممتاز کیا جائے گا۔

نیوم کا مقنا منصوبہ
نیوم کا مقنا منصوبہ

"مقنا" میں 15 لگژری ہوٹل شامل ہوں گے، جن میں 1,600 سے زیادہ کمرے، سوئٹ اور ہوٹل اپارٹمنٹس شامل ہوں گے، جن میں سالانہ تین لاکھ ہوٹلوں کے مہمانوں کی رہائش کی گنجائش ہوگی۔ اس کے علاوہ 2,500 سے زیادہ اعلیٰ درجے کے رہائشی یونٹس شامل ہوں گے۔

ہر "مقنا" منزل کی خدمات، سرگرمیوں اور تجربات کے لحاظ سے ایک دوسرے سے مختلف خصوصیات اور تجربات ہیں۔ ان میں آنے والے مہمان ان خدمات سے لطف اندوز ہوں گے۔ جبکہ یہ منزلیں بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو کر ایک واحد شناخت بناتی ہیں۔

اپنے منفرد مقام، ماحولیاتی تنوع اور اختراعی ماڈل کے ساتھ "مقنا" قدرتی سیاحت کے لیے ایک عالمی منزل کا روپ پیش کرتا ہے، قومی سیاحت کی حکمت عملی کی حمایت کرتا اور سعودی ویژن 2030 کےحصول میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ترقی اور اقتصادی تنوع کو بھی ظاہر کرے گا۔

’نیوم‘کے سی ای او انجینیر نظمی النصر نے کہا کہ’نیوم‘ میں مقنا ساحلی منصوبہ فطرت کا خزانہ ہے، کیونکہ یہ ماحولیاتی تنوع سے بھرپور ہے جو ہمیں پائیدار قدرتی سیاحت میں بے مثال تجربات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ اس کے علاوہ ہمارے تینوں منصوبوں کے مطابق زندگی اور کاروبار کے نئے تصورات کی اختراع اور فطرت کے تحفظ کے ستون"کے طور پرکام کرے گا۔

النصر نے مزید کہا کہ "مقنا‘‘ صرف ایک نیا سیاحتی مقام نہیں ہوگا بلکہ ساحلی مقامات کے ایک گروپ کا نام ہوگا جس میں تفریح، تلاش، اختراعات اور فنون لطیفہ سے محبت کرنے والوں کے لیے منفرد تجربات ملیں گے"۔

"مقنا" اپنے غیر معمولی سیاحتی تجربات کی وجہ سے ممتازمقام کا حامل منصوبہ ہے، جو پائیداری اور ماحولیاتی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی منزلیں مملکت کے قدرتی تنوع کو اجاگر کرتی ہیں اور اپنی سہولیات اور ڈیزائن کے ذریعے معیار زندگی کو بلند کرتی ہیں۔

"مقنا"نیوم میں تیار کیا جانے والا تازہ ترین اہم منصوبہ ہے، جس میں " دی لائن سٹی، "آکساگون"،’ٹروگینا‘ اور سندالہ جیسے مصنوعی پرتعیش جزیرے شامل ہوں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں