سعودی شہر الاحساء کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک میں نمایاں مقام حاصل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

یونیسکو نے اعلان کیا ہے کہ الاحسا، جس کی نمائندگی ڈاکٹر ابراہیم الشبیتھ نے کی، نے دستکاری اور لوک فنون کے شعبے میں تخلیقی شہروں کے نیٹ ورک کے نائب صدر کے طور پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔ اس نیٹ ورک میں دنیا کے 66 شہر شامل ہیں۔ الاحساء نے 2015 میں الاحسا میونسپلٹی کے اقدام پر تخلیقی میدان میں عالمی نیٹ ورک میں رکنیت حاصل کی۔ قومی حکام کے تعاون سے الاحساء گورنریٹ کلنری آرٹس اتھارٹی، سعودی نیشنل کمیٹی تعلیم، ثقافت اور سائنس، ہیریٹیج اتھارٹی اور رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے لیے اہم شہر قرار پایا۔

یہ فتح الاحساء کی تخلیقی صلاحیت کے بدلے میں ملی ہے۔ ان صلاحیتوں نے اسے دنیا بھر کے ممالک میں اس کے ہم منصبوں میں جگہ دلا دی ہے۔ یاد رہے الاحسا کی بھرپور ثقافتی ورثے اور دستکاری اور لوک فنون کے میدان میں گہری تاریخ ہے۔

سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 06
سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 06

" تخلیقی الاحساء " نے دستکاری اور لوک فنون کی پائیداری کو بڑھانے کے لیے تعلیم اور ثقافتی و تخلیقی سرگرمیوں کے درمیان تعلق کو مربوط اور اجاگر کرنے کی اہمیت کے عمومی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے کام کیا۔ کوریا، پولینڈ، فرانس، امریکہ، آسٹریلیا، اور برازیل میں کئی اجلاسوں اور بین الاقوامی میٹنگوں کے ذریعے دنیا بھر کے تخلیقی شہروں میں دستکاری اور لوک فنون کو محفوظ کرنے میں مہارت اور تجربات میں اعلی مقام حاصل کیا۔

سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 04
سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 04

تخلیقی میدان کے عالمی نیٹ ورک میں الاحساء کی نمائندگی پہلے خلیجی شہر اور تیسرے عرب شہر کے طور پر کی گئی ہے۔ اس نے تخلیقی شہروں کے درمیان ترقیاتی پروگراموں کے لیے قریبی تعاون حاصل کیا۔ اس سب کا مقصد رکن شہروں کے درمیان پائیدار ترقی اور تجربات کے تبادلے کے علاوہ ورثے کے تحفظ کے لیے کام کرنا تھا۔

سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 05
سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 05

دستکاری کا تحفظ

الاحسا کے میئر انجینئر عصام الملا نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ الاحساء کو پہلے خلیجی شہر اور تیسرے عرب شہر کی حیثیت سے ورثے کے تحفظ کے لیے بہت سے پراجیکٹس اور اقدامات میں کاریگروں اور فنکاروں کو شامل کرنے کے شاندار تجربات حاصل ہیں۔ تہواروں اور تقریبات میں بڑے حصے کو مختلف قسم کے دستکاریوں کو مختص کرنے کا تجربہ بھی حاصل ہے۔ شہر کی توجہ مختلف قسم کے لوک فنون کی بحالی پر مرکوز رہی۔

سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 01
سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 01

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر دستکاری اور پیشوں کو نئی نوجوان نسل تک منتقل کرنے کی مشترکہ کوششوں کے ذریعےتربیتی کورسز کے نفاذ اور دستکاری کے لیے ایک خصوصی اکیڈمی کے قیام کے ذریعے وسیع اہداف ہیں۔ ان اہداف کے تحت نایاب یا خطرے سے دوچار دستکاریوں کی تربیت اور تعلیم دی جاتی ہے۔

سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 03
سعودی علاقے الاحسا کے مقامی فنون 03

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size