آرامکو نے تین ارب ڈالر کے صکوک جاری کرنے کی تیاری مکمل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی آرامکو کمپنی نے امریکی سینٹرل بینک کی طرف سے منافع ریٹ میں 50 بیسڈ پوائنٹ کم کرنے کے فیصلے بعد صکوک کے اجرا کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ کمپنی کے ایک بیان کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے تین بلین ڈالر کے صکوک تیار کر لیے ہیں۔

سعودی آرامکو کمپنی امریکی ڈالر میں 5 سال اور 10 سال کے بین الاقوامی صکوک جاری کرکے تین بلین ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

پانچ سال کے لیے جاری ہونے والے صکوک کے منافع کی شرح 4.250 فیصد ہے جبکہ 10 سال کے لیے جاری ہونے والے صکوک کا منافع 4.750 فیصد ہے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ’صکوک خریدنے کے لیے ابھی تک 22 بلین ڈالر کی آفر ہوئی ہے جو پیش کئے جانے والے صکوک کی قیمت سے 7 فیصد زیادہ ہے‘۔

اعلان شدہ شرائط کے مطابق صکوک بینکوں کے ذریعہ سرمایہ کاروں تک پہنچ سکتے ہیں۔

قبل ازیں جولائی میں سعودی آرامکو نے پہلی مرتبہ تین سال کے لیے امریکی ڈالر میں سکوک جاری کر کے چھ بلین ڈالر جمع کئے تھے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آرامکو کمپنی رواں سال 2024 میں مجموعی طور پر 124.3 بلین ڈالر کا منافع تقسیم کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں