چھ کھانے اور مشروبات جو نہار منہ پینے پر آنتوں کو صاف کرتے ہیں
ٹائمز آف انڈیا اخبار کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں 6 قسم کے کھانے اور مشروبات کی فہرست دی گئی ہے، جن کو صحیح وقت پر کھانے سے زہریلے مادوں کو باہر نکالنے اور ہاضمے کو سہارا دینے میں مدد ملتی ہے۔ یہ سادہ اجزا ہیں جو زیادہ تر کچن میں دستیاب ہوتے ہیںخ انہیں خالی پیٹ کھانے پر آنتوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
لیموں کے ساتھ گرم پانی
آپ اپنے دن کا آغاز گرم پانی اور لیموں سے کر سکتے ہیں۔ اس کا صرف ایک کپ نظام انہضام کو متحرک کرتا ہے، جسم کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور ہاضمے کے رس کو متحرک کرتا ہے۔ لیموں میں موجود وٹامن سی بڑی آنت کو صاف کرتا ہے اور جگر کے افعال کو سہارا دیتا ہے۔ یہ رس آنتوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
پپیتا
پپیتا صبح کے وقت کھانے سے معدے میں نرمی آتی ہے ۔ پپیتا ہاضمہ کے فوائد سے بھرپور ہوتا ہے۔ پپیتے میں پپین نامی قدرتی انزائم پایا جاتا ہے جو پروٹین کو توڑتا اور ہموار ہاضمہ کو فروغ دیتا ہے۔ یہ ایک ہلکے جلاب کے طور پر بھی کام کرتا ہے، یہ جسم سے فضلہ کو خارج کرتا اور جسم کو ہلکا اور آرام دہ رکھتا ہے۔ اس کے اینٹی آکسیڈنٹس (جیسے بیٹا کیروٹین اور لائکوپین) مہاسوں سے لڑنے، سیاہ دھبوں کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ایلو ویرا کا جوس
تازہ ایلو ویرا کے جوس کے چند گھونٹ خالی پیٹ لینے سے بہت فرق پڑ سکتا ہے۔ ایلو ویرا کا جوس آنتوں کی پرت کو سکون بخشتا ہے۔ یہ سوزش کو کم کرتا ہے اور نظام ہاضمہ کو صاف کرنے میں مدد کرتا ہے۔
بھیگی ہوئی کشمش
کشمش کو رات بھر بھگو کر کھانے سے یہ رسیلی ہوجاتی ہیں اور بھرپور ذائقہ آتا ہے جو آنتوں کی حرکت کو ہموار کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کشمش قدرتی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے، یہ باقاعدگی سے ہاضمے کو سہارا دیتی ہے اور فضلے کو نرمی سے ختم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
بھیگے ہوئے السی کے بیج
بھیگے ہوئے السی کے بیج ایک نرم جیل بناتے ہیں، یہ جیل آنتوں کے لیے نرم مسح کی طرح کام کرتا ہے۔ وہ گھلنشیل فائبر اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جو باقاعدگی سے ہاضمے کو برقرار رکھنے اور آنت میں فائدہ مند بیکٹیریا کی حمایت کرتے ہیں۔
زیرے کا پانی
زیرہ کو رات بھر بھگو کر پانی میں ابالنے سے ایک طاقتور اور گٹ فرینڈلی مشروب بنتا ہے۔ زیرہ کا پانی جسم کو زیادہ پت پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے، یہ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور گیس اور اپھارہ کو کم کرتا ہے۔ یہ زہریلے مادوں کو باہر نکالنے میں بھی مدد کرتا ہے اور پیٹ میں ہلکے پن اور صفائی کا احساس برقرار رکھتا ہے۔۔