مزاج میں بہتری اور سوزش میں کمی: ڈارک چاکلیٹ کے سات فائدے جانیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

ڈارک چاکلیٹ، خاص طور پر وہ جس میں 70 فیصد یا اس سے زیادہ کوکو ہوتا ہے صحت کے متعدد فوائد کی حامل ہوتی ہے۔ طبی ویب سائٹ "ہیلتھ" کے مطابق 7 وجوہات ہیں جو آپ کو کسی بھی دوسری قسم کی مٹھائی کے بجائے ڈارک چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا کھانے پر مجبور کرتی ہیں۔

1۔ آنتوں کی صحت کی بہتری

تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ میں موجود پولی فینولز اینٹی بائیوٹکس کے طور پر کام کرتے ہیں یعنی وہ آپ کی آنتوں میں "فائدہ مند" بیکٹیریا (پرو بائیوٹکس) کے لیے ایندھن کا کام کرتے ہیں۔ جب پرو بائیوٹکس پولی فینولز کو توڑتے ہیں تو وہ ایسے مرکبات پیدا کرتے ہیں جو سوزش کو کم کر سکتے ہیں اور مجموعی طور پر آنتوں کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ایک تصدیق شدہ غذائی ماہر سامنتھا ڈیویٹو نے کہا ہے چونکہ آنتوں کی صحت کا تعلق قوت مدافعت، میٹابولزم اور یہاں تک کہ مزاج سے بھی گہرا ہے تو اسی وجہ سے ڈارک چاکلیٹ کا اندر سے باہر تک پورے جسم کی صحت کو سہارا دینے میں ایک حیرت انگیز کردار ہے۔

2۔ مزاج کی بہتری

ڈارک چاکلیٹ میں تھیوبرومین اور فینائل ایتھائل امین جیسے مرکبات ہوتے ہیں جو مزاج کو بہتر بنانے اور خوشی کے احساس کو فروغ دینے میں مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مرکبات اینڈورفنز (دماغ میں خوشی کے احساس کو بہتر بنانے والے کیمیائی مادے) اور سیروٹونین کے اخراج کو متحرک کرکے کام کرتے ہیں۔ یہ تناؤ کو کم کرنے اور مجموعی طور پر سکون کے احساس کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔

ڈارک چاکلیٹ میگنیشیم کا بھی ایک قدرتی ذریعہ ہے، یہ ایک ایسی معدنیات ہے جو اعصابی نظام پر اپنے پرسکون اثر کے لیے معروف ہے۔ میگنیشیم کورٹیسول جیسے تناؤ کے ہارمونز کو منظم کرنے میں مدد کرتی ہے جس سے زیادہ آرام دہ محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے علاوہ، کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ ڈارک چاکلیٹ کا استعمال ڈپریشن کی کچھ علامات کے کم ہونے سے منسلک ہو سکتا ہے۔

3۔ توجہ میں اضافہ

مطالعات سے پتہ چلا ہے کہ ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیوونائیڈز دماغ میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتے ہیں جو علمی افعال، توجہ اور یہاں تک کہ یادداشت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ یہ فلیوونائیڈز دماغی خلیات کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں بھی مدد کرتے ہیں جو عمر سے متعلق علمی گراوٹ کو سست کر سکتے ہیں۔ تھیوبرومین، جو کوکو میں پایا جانے والا ایک مرکب ہے، دماغ میں مخصوص ریسیپٹرز کو روک کر زیادہ چوکنا محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ایک تحقیق میں پایا گیا کہ جن شرکاء نے پولی فینول سے بھرپور چاکلیٹ کا استعمال کیا انہوں نے اپنی درستی اور توجہ کو ان لوگوں کے مقابلے میں بہتر برقرار رکھا جنہوں نے چاکلیٹ کا استعمال نہیں کیا۔

4۔ سوزش میں کمی

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیوونائیڈز نے خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد کی ہے جو ورزش کے بعد آپ کے پٹھوں کو تیزی سے ٹھیک ہونے میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ ڈارک چاکلیٹ میں ایپی کیٹچین ہوتا ہے، ایک ایسا مرکب جو برداشت کو بڑھا سکتا ہے اور پٹھوں تک آکسیجن کی فراہمی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

5۔ دل کی صحت میں بہتری

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیوونائیڈ مرکبات بلڈ پریشر کو کم کرنے، خون کی رگوں کے کام کو بہتر بنانے اور دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرنے سے منسلک ہیں۔ یہ اثرات بڑی حد تک ڈارک چاکلیٹ کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی وجہ سے ہیں جو دل اور خون کی رگوں کو آزاد ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتی ہیں۔

ڈارک چاکلیٹ کے دل کی صحت کے فوائد کو بڑھانے کے لیے اس قسم کا انتخاب کریں جس میں کم از کم 70 فیصد کوکو ہو۔ کوکو کا فیصد جتنا زیادہ ہوگا اس میں فلیوونائیڈز کا تناسب اتنا ہی زیادہ ہوگا۔

6۔ خون میں شوگر کی سطح کا انتظام

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیوونائیڈ مرکبات انسولین کی حساسیت کو بہتر بنا سکتے ہیں جس کا مطلب ہے کہ آپ کا جسم خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے کے زیادہ قابل ہو جاتا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو ایک ہی بار میں پورا چاکلیٹ بار کھانا چاہیے لیکن متوازن غذا کے حصے کے طور پر ڈارک چاکلیٹ کے ایک چھوٹے ٹکڑے کا لطف اٹھانا خون میں شوگر کی سطح کو منظم کرنے کے لیے ایک بہتر انتخاب ہو سکتا ہے۔

7۔ جلد کی حفاظت

ڈارک چاکلیٹ میں موجود فلیوونائیڈ مرکبات جلد میں خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں جس سے اس کی نمی اور لچک بڑھتی ہے۔ یہ مرکبات بالائے بنفشی شعاعوں کے نقصان سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں اور اندر سے باہر تک قدرتی سن سکرین کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ سن اسکرین کا متبادل نہیں ہیں لیکن اپنی غذا میں ڈارک چاکلیٹ شامل کرنا آپ کی جلد کو تحفظ کی ایک اضافی تہہ فراہم کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں