تعلیمی کارکردگی بڑھانے کے لیے تناؤ سے پاک روزمرہ کی چھ عادات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

تعلیمی کامیابی حاصل کرنے کے لیے چھوٹی اور مستقل عادات کا سب سے زیادہ اثر ہو سکتا ہے جو صرف آخری لمحات میں جلدی سے مطالعہ کرنے تک محدود نہیں ہے۔ یہ صرف اس بات پر منحصر نہیں کہ طالب علم کتنی محنت سے پڑھتا ہے بلکہ اس بات پر بھی ہے کہ وہ اپنی عادات کو کتنی ذہانت سے بناتا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی شائع کردہ معلومات کے مطابق تعلیمی کارکردگی کو تناؤ کے بغیر بہتر بنانے میں مدد دینے والی 6 روزمرہ کی عادات درج ذیل ہیں:

سونے سے پہلے نوٹس کا جائزہ لینا: رات کو 5-10 منٹ تک مطالعے کے نوٹس کا جائزہ لینا دماغ کو معلومات کو بہتر طریقے سے ذخیرہ کرنے میں مدد کرتا ہے خاص طور پر اس لیے بھی کہ نیند یادداشت کو مضبوط کرتی ہے۔

دن کا آغاز ٹاسک لسٹ سے کرنا: ہر صبح ایک مختصر اور مرکوز فہرست بنانا دن کا راستہ طے کرتا ہے۔ یہ وقت کے انتظام کو بہتر بناتا ہے اور ذہنی بھٹکاؤ سے بچاتا ہے۔ دن کی واضح منصوبہ بندی وقت سے پہلے کرنے سے دن زیادہ نتیجہ خیز بن جاتا ہے۔

منصوبہ بند وقفے: مسلسل مطالعہ توجہ کو کم کرتا ہے۔ اس حوالے سے 50-10-50 کے اصول کو آزمایا جا سکتا ہے جس میں 50 منٹ مطالعہ کے لیے اور 10 منٹ آرام کے لیے ہوں۔ یہ وقفے دماغ کو تازہ کرنے اور توانائی کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

دوسروں کو سمجھانا: کسی دوسرے شخص کو - چاہے وہ حقیقی ہو یا خیالی - موضوعات کی وضاحت کرنا طالب علم کو مواد کو گہرائی سے سمجھنے پر مجبور کرتا ہے۔ پڑھانا سمجھ کو بہتر بناتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ طالب علم کو ابھی کیا چیز واضح طور پر معلوم نہیں ہے یا سمجھ نہیں آئی ہے۔

پانی پینا اور ہلکا پھلکا ناشتہ: دماغ کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ طالب علم کو دن بھر پانی پینا چاہیے اور دماغ کو متحرک کرنے والے ہلکے پھلکے ناشتے - جیسے گری دار میوے یا پھل - کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ مطالعہ کے سیشن کے دوران چوکنا رہا جا سکے۔

پانچ منٹ کا مراقبہ: ہر دن کے آخر میں طالب علم خود سے یہ سوالات پوچھ سکتا ہے کہ کیا سیکھا؟ کیا بہتر کیا جا سکتا ہے؟ مراقبہ پیش رفت کو ٹریک کرنے اور تعلیمی اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اور اس میں کوئی دباؤ بھی نہیں ہوتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size