ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی ہیں: امریکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف جمعہ کے روز نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔ پابندیوں کی زد میں کئی ایرانی شخصیات اور ایل پی جی ٹینکرز آئے ہیں۔ یہ اعلان امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق مجموعی طور پر بارہ شخصیات اور ٹینکرز پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ، ان میں سے پانچ ٹینکرز مارشل آئی لینڈ میں ہیں۔ جبکہ چار متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ اسی طرح ایک ٹینکر چین میں کھڑا ہے۔

ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ چھ ایرانی جہاز اور چار پاناما کے جھنڈے والے ٹینکرز ہیں۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے رابطے بھی جاری ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں