کیا کوکو بڑھاپا روکنے اور سوزش کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 5 منٹ

امریکہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ کوکو کا عرق بڑھاپے کے اثرات کو سست کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ یہ دائمی سوزش کو کم کرتا ہے، جو عمر بڑھنے کے ساتھ دل، جوڑوں اور دماغ کی بیماریوں کے اہم عوامل میں سے ایک ہے۔

بوسٹن کے ماس جنرل بریگھم (Mass General Brigham) ہسپتال کے محققین نے ستر برس کے عمر کے تقریباً 600 افراد پر مشتمل ایک تجربہ کیا۔ نصف افراد کو روزانہ 500 ملی گرام کوکو پاوڈر سے بنی کیپسول دی گئی، جبکہ باقی نصف کو نتائج کا موازنہ کرنے کے لیے پلیسبو (دوائی کی شکل میں بے اثر گولی) دی گئی۔

برطانوی جریدے Age and Ageing میں شائع ہونے والے مطالعے کے نتائج کے مطابق مذکورہ ادویہ کے دو سال تک استعمال کے دوران محققین نے دیکھا کہ جن افراد نے کوکو کا عرق استعمال کیا، ان میں ہائی سینسٹیوٹی سی ری ایکٹیو پروٹین (hsCRP) کی سطح میں اوسطاً 8 اعشاریہ 4 فیصد کمی دیکھی گئی، جو جسم میں سوزش کی مقدار کو ماپنے والا ایک اہم خون کا اشارہ ہے۔

کوکو اور عمر رسیدہ (iStock)
کوکو اور عمر رسیدہ (iStock)

سوزش سے متاثر بڑھاپا

سوزش بذات خود جسم کے دفاعی نظام کا ایک قدرتی ردعمل ہے، لیکن جب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ کم سطح پر مسلسل رہتی ہے ،تو اسے inflammagingیا "سوزشی بڑھاپا" کہا جاتا ہے۔ یہ حالت دل کی بیماریوں، فالج، پٹھوں کی کمزوری اور مدافعتی نظام کی کمزوری کے خطرات میں اضافہ سے منسلک ہے۔

امریکی نیوز نیٹ ورک فوکس نیوز نے رپورٹ کیا ہے، کہ بریگھم ہسپتال کے سینئر محقق ڈاکٹر ہاورڈ سِسو نے کہا کہ نتائج "ظاہر کرتے ہیں کہ کوکو کا عرق دائمی سوزش کے اشارے کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتا ہے، اور یوں بڑھاپے کے کچھ عمل کو سست کر سکتا ہے"۔

کوکو اور عمر رسیدہ
کوکو اور عمر رسیدہ

کوکو اور صحت مند دل

یہ نتائج اس وسیع مطالعے کا حصہ ہیں، جسے COSMOS کہا جاتا ہے، جس میں 21 ہزار سے زائد شرکاء شامل تھے تاکہ کوکو اور وٹامن سپلیمنٹس کے صحت پر اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس منصوبے کے پچھلے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ کوکو میں موجود فلافانول مرکبات کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے موت کی شرح میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی، جو اس مفروضے کی حمایت کرتا ہے کہ یہ فوائد سوزش کو کم کرنے سے متعلق ہیں۔

کوکو اور عمر رسیدہ
کوکو اور عمر رسیدہ

کوکو یا چاکلیٹ

مزید برآں، محققین کا کہنا ہے کہ یہ فوائد یہ نہیں بتاتے کہ زیادہ شکر اور چکنائی والی چاکلیٹ کھائی جائے، کیونکہ مطالعے میں استعمال ہونے والا کوکو عرق مرکّز اور نقصان دہ اجزاء سے پاک تھا۔ جبکہ تجارتی چاکلیٹ میں پیداوار کے عمل کے دوران اکثر اینٹی آکسیڈنٹس کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔

کوکو اور عمر رسیدہ
کوکو اور عمر رسیدہ

حوصلہ افزا ابتدائی نتائج

ماہرین نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ اگرچہ نتائج حوصلہ افزا ہیں، مگر یہ مطالعہ ابھی یہ ثابت نہیں کرتا کہ کوکو کے عرق کا استعمال براہِ راست زندگی بڑھاتا ہے یا دل کی بیماریوں اور فالج کے واقعات کو کم کرتا ہے۔

ڈاکٹر مارک کوفاکس بڑھاپے کے ماہر ہیں۔ وہ اس تحقیق میں شامل نہیں تھے، نے نتائج کو "حوصلہ افزا مگر ابتدائی" قرار دیا اور مزید کہا :"ہمیں ایسے واضح صحت کے ثبوتوں کی ضرورت ہے، جیسے دل کے دورے اور فالج کے واقعات میں کمی۔"

محققین نے یہ بھی اشارہ دیا کہ مطالعے میں شامل شرکاء زیادہ تر سفید فام اور صحت مند بزرگ افراد تھے، اس لیے نتائج کی تصدیق کے لیے ضروری ہے کہ یہ تحقیق زیادہ متنوع آبادیوں پر بھی دہرائی جائے۔

متوازن زندگی کا طریقہ

ڈاکٹروں کے مطابق کوکو کا عرق صحت مند طرزِ زندگی کا متبادل نہیں ہے، بلکہ یہ ایک معاون اور سپلیمنٹ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔ بنیادی اصول اب بھی یہی ہیں: متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی، مناسب نیند، اور ذہنی دباؤ کا انتظام۔

لیکن یہ تحقیق پودوں میں موجود مرکبات جیسے فلافانول ((Flavanol))کے سوزش سے لڑنے اور بڑھاپے کے عمل کو سست کرنے میں کردار کو سمجھنے کی ایک نئی پیش رفت ہے۔

اگرچہ نتائج اب بھی وسیع اور طویل مدتی مطالعوں کے محتاج ہیں، یہ تحقیق کوکو کے عرق کو صحت مند بڑھاپے کی حمایت اور جدید دور کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک عملی اختیار کے طور پر سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں