صبح کے وقت کی آٹھ عادات جو آپ کے کولیسٹرول کو بڑھا سکتی ہیں

ناشتہ چھوڑنا صبح کے وقت ذہنی دباؤ کولیسٹرول کے نقصان دہ حصے (LDL) کو بڑھا دیتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

جسم میں کولیسٹرول کی بلند سطح ایک خاموش خطرہ ہے جس کا اگر علاج نہ کیا جائے تو دل کی سنگین بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔ اگرچہ زیادہ تر لوگ اپنی غذا اور ورزش پر توجہ دیتے ہیں، لیکن صبح کے وقت اپنائی جانے والی عادات جسم میں کولیسٹرول کی سطح پر بڑا اثر ڈال سکتی ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سادہ عادات جیسے ناشتہ چھوڑ دینا، چکنائی والی غذا کا انتخاب، یا صبح کے وقت ذہنی دباؤ، نقصان دہ کولیسٹرول (LDL) کی سطح بڑھا سکتی ہیں اور میٹابولزم میں عمومی خرابی پیدا کر سکتی ہیں۔

لہٰذا صبح کی ایسی عادات کو سمجھنا جو کولیسٹرول بڑھانے میں کردار ادا کرتی ہیں، دل کی صحت کے لیے طویل مدتی اہمیت رکھتا ہے۔ صبح کے ابتدائی گھنٹوں میں چھوٹی تبدیلیاں دل اور خون کی نالیوں کی بیماریوں کے خطرے کو نمایاں طور پر کم کر سکتی ہیں۔

ناشتہ چھوڑ دینا

ناشتہ چھوڑنے کا تعلق براہِ راست LDL کولیسٹرول کے بڑھنے سے ہے۔مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ ناشتہ نہ کرنے والے افراد میں مجموعی کولیسٹرول اور نقصان دہ کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے، جبکہ متوازن ناشتہ کرنے والے افراد میں صحت مند چربی کی سطح برقرار رہتی ہے۔

چکنائی والی غذا کا استعمال

چکنائی سے بھرپور یا ٹرانس فیٹ والی غذا جیسے پروسیسڈ گوشت، بیکری آئٹمز اور فرائیڈ بریڈ LDL کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے۔تحقیقات بتاتی ہیں کہ یہ غذا دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا دیتی ہے۔

صبح کے وقت ذہنی دباؤ

صبح کے وقت جسم میں کورٹیسول ہارمون کی سطح قدرتی طور پر بڑھ جاتی ہے۔اضافی دباؤ یا دن کا آغاز تناؤ میں کرنا، LDL کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے اور سوزش (Inflammation) کو بڑھا کر دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

صبح ورزش یا حرکت نہ کرنا

حرکت نہ کرنے سے جسم کولیسٹرول کو موثر طریقے سے منظم نہیں کر پاتا۔ہلکی ورزش جیسے صبح کی سیر یا اسٹریچنگ، چربی کے میٹابولزم کو بہتر کرتی ہے اور اچھے کولیسٹرول (HDL) کی سطح بڑھاتی ہے۔

نیند کی کمی یا خراب معیار کی نیند

خراب نیند یا بے قاعدہ سونے کے اوقات کولیسٹرول کے میٹابولزم کو متاثر کرتے ہیں۔مطالعے کے مطابق نیند کی کمی LDL کولیسٹرول بڑھا دیتی ہے اور HDL کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔

پانی کی کمی

صبح پانی نہ پینا براہِ راست LDL بڑھانے کا سبب نہیں بنتا، لیکن یہ خون کی گردش اور میٹابولزم کو متاثر کرتا ہے۔پانی پینے سے چربی کا ہضم اور کولیسٹرول کا توازن بہتر رہتا ہے۔

غیر معمولی یا دیر سے جاگنا

دیر سے یا بے قاعدہ جاگنے سے جسم کی بایولوجیکل گھڑی متاثر ہوتی ہے۔یہ کولیسٹرول کی پیداوار اور چربی کے توازن کو خراب کر کے LDL کولیسٹرول بڑھا سکتا ہے اور HDL کم کر سکتا ہے۔

صبح کی زیادہ کیلوریز والی غذا

صبح کے وقت زیادہ کیلوریز یا فرائیڈ اور ریفائنڈ کاربوہائیڈریٹس والی غذا LDL کولیسٹرول بڑھا سکتی ہے۔یہ عادت انسولین کی مزاحمت، وزن میں اضافہ اور طویل مدتی دل کی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں