ٹک ٹاک پر دھوم مچانے والا ٹرینڈ… خشک شدہ دہی اور پروٹین ڈائیٹ کولا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

ٹک ٹاک پر کھانے پینے کی دلچسپ اور تخلیقی ٹرینڈز تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، جو صحت مند خوراک کی طرف راغب کرتے ہیں۔ اس وقت ان میں سب سے نمایاں خشک یا ڈی ہائیڈریٹڈ دہی (Dry Yogurt) اور مشروب میں پروٹین ڈائیٹ کولا (Protein Diet Coke) ہیں۔ لیکن ان کی مقبولیت کے باوجود بہت سے لوگوں نے ایک اہم سوال اٹھایا ہے: کیا یہ واقعی فائدہ مند ہیں یا صرف ایک ڈیجیٹل فیشن ہے ،جسے آزمانے کی ضرورت نہیں؟

کھانے کے رجحانات (ائی سٹاک))
کھانے کے رجحانات (ائی سٹاک))



خشک دہی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ خشک دہی عام دہی سے پانی نکال کر تقریباً 48 گھنٹے تک چھانا جاتا ہے، تاکہ اس کا قوام زیادہ گاڑھا ہو جائے اور اسے خشک ہلکی خوراک کے طور پر کھایا جا سکے۔

ماہرہ غذائیت کیتھرین جیرواسیو کے مطابق اس کی مقبولیت کی وجہ یہ ہے کہ اسے لے جانا آسان ہے اور اس کی غذائیت زیادہ ہے، خصوصاً یہ پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے اور بھوک کم کرنے میں مدد دیتا ہے، جیسا کہ سائنس ویب سائٹ Healthline نے بتایا ہے۔

خشک دہی میں پروبائیوٹکس بھی موجود ہوتی ہیں، جو ہاضمے اور مدافعتی نظام کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور اس کے علاوہ اس میں کیلشیم بھی کافی مقدار میں ہوتا ہے ،جو ہڈیوں کی صحت کے لیے اہم ہے، جیسا کہ بچوں کی غذائیت کی ماہر ایما شفقت نے بتایا۔

اس رجحان کا منفی پہلو اس وقت ظاہر ہوتا ہے جب میٹھا یا ذائقہ دار دہی استعمال کیا جائے،اس سے شکر کی مقدار زیادہ ہو جاتی ہے اور تھوڑی سی مقدار میں بھی توانائی کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو وزن میں اضافے اور خون میں شکر کی سطح بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے۔ خشک کرنے کا عمل کیلوری کی کثافت کو بھی بڑھا دیتا ہے، اس لیے خوراک کی مقدار پر توجہ دینا ضروری ہے۔

ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ بغیر میٹھے والا قدرتی دہی منتخب کیا جائے، بہتر ہے کہ پروٹین سے بھرپور یونانی دہی ہو، اور اسے چھوٹے حصوں میں کاٹ کر کھایا جائے، ساتھ میں خشک میوہ جات یا پھل شامل کریں تاکہ ایک متوازن خوراک حاصل ہو۔

کھانے کے رجحانات (آئی سٹاک)
کھانے کے رجحانات (آئی سٹاک)



پروٹین ڈائیٹ کولا

پروٹین ڈائیٹ کولا کا رجحان اس بنیاد پر ہے کہ تیار شدہ پروٹین شیک کو ڈائیٹ سوڈا کے ساتھ ملا کر پیا جائے۔ ٹک ٹاک پر وائرل ویڈیوز نے اسے پروٹین بڑھانے کا مزیدار طریقہ کے طور پر مقبول بنایا۔

ماہرہ غذائیت ڈیستینی موڈی کے مطابق پروٹین خود فائدہ مند ہے، خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو پٹھوں کی نشوونما یا وزن کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ یہ بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور بھوک و پیٹ بھرنے کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے۔ لیکن وہ زور دیتی ہیں کہ گیس والی ڈرنک کوئی غذائی فائدہ نہیں دیتی۔

وہ کہتی ہیں: سادگی سے پروٹین شیک پیا جا سکتا ہے، کیونکہ سوڈا میں نہ پروٹین ہوتا ہے نہ کوئی غذائی اجزاء دل اور غذائیت کی ماہر میشیل روتھن شٹین نے خبردار کیا ہے کہ پروٹین شیک کو کھانے کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے پر انحصار نہ کیا جائے اور پروٹین کے قدرتی ذرائع جیسے کم چکنائی والا گوشت، انڈے اور دالیں استعمال کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے۔

کھانے کے رجحانات (آئٰی سٹاک)
کھانے کے رجحانات (آئٰی سٹاک)

رجحان سے حقیقت تک

خلاصہ یہ ہے کہ خشک دہی ایک صحت مند خوراک بن سکتا ہے، اگر اسے قدرتی دہی سے اور مناسب مقدار میں تیار کیا جائے، جبکہ پروٹین ڈائیٹ ولاکا فائدہ صرف پروٹین تک محدود ہے اور سوڈا محض اضافی ذائقہ ہے، جس کا کوئی غذائی فائدہ نہیں۔ ماہرین کے مطابق کسی بھی وقتی ٹک ٹاک رجحان سے بڑھ کر متوازن غذا ہمیشہ سب سے اہم رہتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size