مالی کے جوڑے نے ایک ساتھ پیدا اپنے 9 بچوں کی پانچویں سالگرہ منائی: ویڈیو

ایک ساتھ 9 بچے پیدا کرنے والی دنیا کی پہلی ماں کو ’’سپر مدر‘‘ کا لقب دیا گیا، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ویڈیو شائع کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مالی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے، عبدالقادر عربی اور حلیمہ سیسے نے مسلسل پانچویں سال اپنے نو بچوں کی سالگرہ منائی۔ "گنیز ورلڈ ریکارڈز" کی ویب سائٹ نے پیر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر نو بچوں کی پانچویں سالگرہ کی ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں گھر اور سکول میں ان کی زندگی کا ایک رخ دکھایا گیا ہے۔

سپر مدر

مراکش میں پیدا ہونے والے یہ نو بچے گھر میں کھیلتے اور اپنی والدہ کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے نظر آئے۔ ان کی ماں کو "سپر مدر" قرار دیا گیا ہے کیونکہ وہ دنیا کی پہلی ماں ہیں جنہوں نے بیک وقت نو جڑواں بچے پیدا کیے ہیں۔ دیگر مناظر میں کلاس روم میں اپنے ہم جماعتوں کے ساتھ ان کے تعلیمی دن کو بھی دکھایا گیا۔

مالی کی حلیمہ سیسے نے دنیا کی پہلی ایسی خاتون کے طور پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرایا تھا جنہوں نے ایک ساتھ نو بچوں (5 بیٹیاں اور 4 بیٹے) کو پیدا کیا جو زندہ سلامت رہے۔ یہ ولادت مئی 2021 میں مراکش کے شہر کاسابلانکا کے ایک ہسپتال میں ہوئی تھی۔

یہ جڑواں بچے 30 ویں ہفتے میں سیزیرین آپریشن کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔ ان کا وزن 500 گرام سے ایک کلوگرام کے درمیان تھا۔ ان کی انتہائی کامیابی کے ساتھ دیکھ بھال کی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل یہ ریکارڈ 2009 میں امریکہ کی نادیہ سلیمان کے پاس تھا جنہوں نے 8 بچوں کو ایک ساتھ پیدا کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size