سعودی عرب نے دنیا بھرکے مسلمانوں کےلیے حج کے دروازے کھول دیے: گورنر مکہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے گورنر مکہ معظمہ شہزادہ خالد الفیصل نے کہا ہےکہ ان کے ملک نے بلا امتیاز دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے فرئضہ حج کی ادائی کے دروازے کھول دیے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گورنر مکہ نے کہا کہ ساڑھے تین لاکھ خدام حجاج کرام کی خدمت پرمامورکیے گئے ہیں اور اب تک 16 لاکھ سے زاید عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکےہیں۔

قطرکے عازمین حج سے متعلق ایک سوال کے جواب میں گورنر مکہ نے کہا کہ مخالف ممالک کی طرف سے دھوکہ دہی اور سازشوں کی پرواہ کیے بغیر ان کےعازمین حج کو بلا امتیاز حج کی مکمل اجازت فراہم کی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بغیر اجازت اور غیرقانونی طریقے سے حجاج میں شامل ہونے والے تین لاکھ 29 ہزار افراد کو واپس بھیج دیا گیا اور ان کے 15 سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ کسی ملک کے باشندوں کے ساتھ امتیازی یا جانب دارانہ سلوک نہیں کیاجاتا۔ ہم نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے بلا امتیاز حج کے دروازے کھول دیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں