حج 1443

دوران حج مسجد حرام میں بلا تعطل برقی رو فراہمی کے خصوصی انتظامات

چار گرڈ اسٹیشنز اور 20 سے زاید فیڈر کے ذریعے مقامات مقدسہ کو بجلی فراہم کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندگی میں مسجد حرام میں تکنیکی اور آپریشنل امور، دیکھ بھال اور سہولیات کے انتظام کی ذمہ دار ایجنسی نے حج کےدوران حرم مکی میں برقی رو برقرار رکھنے اور چوبیس گھنٹے کی بنیاد پربجلی سپلائی کے لیے چار مرکزی گرڈ اور 20 سے زیادہ فیڈر مختص کیے ہیں۔

الیکٹریکل ورکس ڈیپارٹمنٹ میں میڈیم وولٹیج ڈپارٹمنٹ کے سربراہ انجینیر عبدالعزیز بن سلمان النمری نے وضاحت کی کہ مسجد حرام میں بجلی کے نیٹ ورک کو فیڈ کرنے کے لیے چار مرکزی گرڈ اور متعدد برقی فیڈر مختص ہیں۔

مسجد حرام میں سیڑھیوں، لفٹ، ساؤنڈ، کیمروں اور دیگر سہولیات کو فعال رکھنے کے لیےالیکٹرسٹی کمپنی کے چار مرکزی اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ ان اسٹیشنوں سے مسجد حرام میں 3 گرڈ سے متعدد فیڈرز کو بلی کی سپلائی کی جاتی ہے۔ انہیں کئی جگہوں پر واقع سب سٹیشنوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں مختلف صلاحیتوں کے 40 ٹرانسفارمرز ہیں جن کی پاور جنریشن کی طاقت1600 سے 2500 کلو واٹ تک ہے۔یہ تمام ٹرانسفارمرز دو فیڈرز (مین اور بیک اپ) سے فیڈ کیے جاتے ہیں۔

انجینیر النمری نےکہا کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال کی صورت میں بجلی نیٹ ورک کو کدئی کے بیک اپ گرڈ اسٹیشن سے 8 جنریٹرز کے ذریعے محفوظ کیا گیا ہے۔ایک جنریٹر کی گنجائش ’4 1-3‘ میگاواٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں