سعودی عرب کی جانب سے برطانوی شہریوں کے لیے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ (ETA) کا اجرا
سیاحت اور مختصر مدت کی تعلیم سمیت متعدد مقاصد کے لیے برطانوی شہری سعودی عرب کا سفر کرسکیں گے
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے برطانوی شہریوں کے لیے الیکٹرانک ٹریول پرمٹ (ETA) کی سہولت کا آغاز کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ سروس "مملکت کا دورہ کرنے کے خواہشمند افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے عزم کو مضبوط بنانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔ یہ اسی طرز کی سہولت ہے جو برطانیہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو فراہم کی گئی ہے۔"
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ الیکٹرانک ٹریول پرمٹ کا اجرا "سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تاریخی اور ممتاز تعلقات" کے تسلسل کا حصہ ہے۔ یہ سروس برطانوی شہریوں کو ایک سے زائد بار مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دیتی ہے، جس کے تحت وہ ایک سال کے دوران مسلسل یا وقفے وقفے سے کل (180) دن تک قیام کر سکتے ہیں۔
یہ پرمٹ مملکت کے دورے کے لیے متعدد مقاصد کی اجازت دیتا ہے، جن میں سیاحت، مختصر مدت کی تعلیم اور کاروبار شامل ہیں۔ تاہم اس میں ورک ویزا، رہائش یا حج کے ویزے شامل نہیں ہیں کیونکہ ان مقاصد کے لیے مخصوص ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔
سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ یہ سروس بدھ یکم جولائی 2026ء سے نافذ العمل ہوگی اور اس کا اطلاق برطانیہ کے تمام قسم کے پاسپورٹ رکھنے والوں پر ہوگا۔ اس اقدام سے دونوں دوست ممالک اور عوام کے درمیان تزویراتی شراکت داری کے وسیع تر امکانات روشن ہوں گے۔
-
سعودی عرب میں متوقع فیفا ورلڈ کپ ، پاکستان 4 لاکھ کارکنوں کی خدمات پیش کرنے کو تیار
پاکستان سعودی عرب میں متوقع اگلے ورلڈ کپ کے لیے چار لاکھ تک کارکنوں کی خدمات پیش ...
پاكستان -
سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے شمالی سرحد پر 14 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں برآمد ضبط کرلی
منتقل کرنے والے اور وصول کرنے والے سماج دشمن عناصر گرفتار
مشرق وسطی -
سعودی وزیر خارجہ کا اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ امریکہ-ایران معاہدے پر تبادلہ خیال
دونوں وزراء نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کی اہمیت کا جائزہ ...
مشرق وسطی