منیٰ سے عرفات تک مشاعر مقدسہ ٹرین سروس کا شاندار آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مشاعر مقدسہ ٹرین کی سروس کا آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے۔ مشاعر مقدسہ جدید ٹرین سروس منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان نو مختلف سٹیشنوں کے لیے چلا کرے گی۔

سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ ’مشاعر مقدسہ ٹرین کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں اور اسے سروس میں لایا گیا ہے۔‘’منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان 17 ٹرینیں چلا کریں گی جن میں سلامتی کے اعلٰی اصولوں کا خیال رکھا گیا ہے۔‘

سعودی ریلوے نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین کے لیے 7500 وقتی ملازمین کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ ’عازمین کی خدمت پر مامور یہ عملہ انگریزی، اردو، انڈونیشی، ترکی اور دیگر زبانوں کا ماہر ہے۔‘

واضح رہے کہ مشاعر مقدسہ ٹرین سال 2010 سے کام کر رہی ہے، یہ صرف حج کے دنوں میں منیٰ، مزدلفہ اور عرفات کے درمیان چلتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں