حجاج کرام کی واپسی مراحل میں سہولت کے لیے الیکٹرانک گیٹس متعارف

’’ ای گیٹس ‘‘ پر چند سیکنڈز میں بائیو میٹرک ڈیٹا کی تصدیق، 138 زبانوں میں فوری ترجمہ کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس نے مناسکِ حج مکمل کرنے والے ضیوف الرحمن کی اپنے ملکوں کو واپسی کے لیے روانگی کے مراحل کو خود کار طریقے سے مکمل کرنے کے لیے جدید تکنیکی حل کا ایک نظام فراہم کیا ہے جو تمام بین الاقوامی زمینی، فضائی اور بحری راستوں پر دستیاب الیکٹرانک گیٹس کے نظام کی مانند ہے۔

ایئرپورٹس پر الیکٹرانک گیٹس (E-gates) کی ٹیکنالوجی ضیوف الرحمن کو چند ہی سیکنڈوں میں بائیومیٹرک ڈیٹا کی تصدیق کے ذریعے روانگی کے مراحل خود کار طریقے سے مکمل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ ان گیٹس سے نقل و حرکت کی روانی میں اضافہ ہوتا ہے اور انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پاسپورٹ ہالز میں انتظار کا وقت کم ہو جاتا ہے۔

"الیکٹرانک گیٹس" کے نظام کے ساتھ ساتھ محکمہ پاسپورٹ نے سعودی عرب سے روانگی کے وقت ضیوف الرحمن کے ایمانی تجربے کو مزید بہتر بنایا ہے۔ یہ کام فوری ترجمہ کرنے والے ایسے آلات کے ذریعے کیا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت کی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک طور پر 138 زبانوں میں کام کرتے ہیں تاکہ مختلف قومیتوں اور زبانوں کے حجاج کے ساتھ رابطے کو آسان بنایا جا سکے اور ان کے مراحل کو تیز رفتاری اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ مکمل کیا جا سکے۔

جدید ڈیجیٹل حل

محکمہ پاسپورٹ کے آفیشل ترجمان میجر ناصر العتیبی نے کہا کہ جدید ڈیجیٹل حل سے لیس "موبائل کاؤنٹر" آلات کا استعمال بین الاقوامی راستوں پر مستفید ہونے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بڑھاتا ہے۔ یہ آلات مستفید ہونے والوں، بزرگوں اور معذور افراد کے مراحل کو بغیر کسی انتظار کے ہموار اور تیز رفتار طریقے سے مکمل کرتے ہیں۔

آپریشنل منصوبوں پر عمل درآمد

سعودی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پاسپورٹس کے آفیشل ترجمان نے کہا ہے کہ پاسپورٹ حکام اس سال 2026 کے لیے حجاج کرام کی طرف سے فریضہ حج کی ادائیگی مکمل کرنے کے بعد تمام بین الاقوامی فضائی، زمینی اور بحری راستوں سے ضیوف الرحمن ( اللہ کے مہمانوں ) کی روانگی کے لیے اپنے آپریشنل منصوبے پر عمل درآمد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روانگی کے مراحل میں آسانی

محکمہ پاسپورٹ کے آفیشل ترجمان میجر ناصر العتیبی نے وضاحت کی کہ پاسپورٹ کے کاموں کو اہل افرادی قوت کے ذریعے مضبوط کیا گیا ہے جو مختلف بین الاقوامی راستوں پر چوبیس گھنٹے کام کرتی ہے۔ یہ ایسے آپریشنل منصوبوں کے مطابق ہے جو روانہ ہونے کے مراحل کو آسان بنانے، نقل و حرکت کی روانی حاصل کرنے اور انتظار کے وقت کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اس سال 2026 میں حجاج کی کل تعداد لگ بھگ 17 لاکھ 7 ہزار 301 تک پہنچ گئی۔ جن میں سے 15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج کرام مختلف راستوں سے مملکت سے باہر سے آئے تھے۔ اندرون ملک سے حج کی سعادت کرنے والے حجاج کرام کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 646 تھی۔ ان میں شہری اور مقیم غیر ملکی شامل تھے۔

سعودی عرب نے 2026 کے حج سیزن کی کامیابی کا اعلان کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اس سیزن میں سکیورٹی، تنظیم اور خدمات کا ایک مربوط نظام دیکھنے کو ملا جس نے ضیوف الرحمنن کو انتہائی آسانی اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسک ادا کرنے کے قابل بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں