کرنل معمر القذافی کے چچا زاد بھائی مصر سے گرفتار

احمد قذاف کو 'انٹرپول' کے حکم پر گرفتار کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

مصری سیکیورٹی فورسسز نے لیبیا کے مقتول رہنماء معمر القذافی کے چچا زاد بھائی کو منگل کے روز قاہرہ کے علاقے الزمالک سے حراست میں لے لیا۔ اخبار 'الیوم السابع' کے مطابق یہ گرفتاری انٹرپول اور عالمی ادارے کے جنرل سیکرٹری کے ایماء پر عمل میں آئی۔

'الیوم السابع' کے مطابق مصری سیکیورٹی اداروں نے احمد قذاف الدم کو الزمالک میں اپنی رہائشگاہ سے حراست میں لیا۔ حکام نے سابق لیبی سفیرعلی محمود ماریا کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

مصری ویب پورٹل 'بوابہ الاھرام' نے اس سے قبل بتایا تھا کہ انٹرپول اور مصری جنرل سیکیورٹی کے اشتراک سے سیکیورٹی فورسسز نے الزمالک میں احمد قذاف الدم کی رہائشگاہ کا محاصرہ کیا۔ احمد القذاف معمر القذافی کے دور حکومت میں ہونے والی غیر قانونی کارروائیوں کی طویل فہرست میں انٹرپول کو مطلوب تھے۔

اخبار کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کو اپنی گرفتاری کے لئے آتا دیکھ کر احمد القذاف نے فلیٹ کی کھڑکیاں اور دروازے بند کر لئے۔ ٹھوس فولاد سے بنے دروازَے کو کھولنے میں ناکامی پر چھاپا مار سیکیورٹی پارٹی نے بند دروازے پر گولیاں برسائیں۔ فائرنگ کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو گئے۔ اس وقت بھی احمد القذاف اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے قذاف الدم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی خبروں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قذاف الدم نے اپنی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی جس کے بعد علاقے سے مزید پولیس فورس کو طلب کر لیا گیا۔ اخبار نے احمد القذاف کے ذاتی محافظوں کے حوالے سے بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں اور لیبی رہنما کے محافظوں کے درمیان لڑائی میں موخر الذکر کے دو ساتھی زخمی ہوئے۔

یاد رہے احمد قذاف الدم، لیبیا کے سابق مرد آہن معمر القذافی کے کزن اور ان کے دور حکومت میں اہم سیکیورٹی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ وہ مقتول رہنما کے ہمراہ صحرائی خیمے کی محفلوں میں شریک رہے ہیں۔ میڈیا میں یہ اصطلاح معمر القذافی کے ان دوستوں کے لئے استعمال ہوتی تھی کہ جو ان کے با اعتماد مشیر شمار ہوتے تھے۔ احمد القذاف نے انقلابیوں اور قذافی نواز فوجیوں کے درمیان جھڑپوں میں شدت کے بعد 25 فروری 2011ء کو اعلان بغاوت کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں