ایران کے نومنتخب صدر کے دورۂ سعودی عرب کی تردید
حسن روحانی کے سعودی عرب جانے کی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں:فارس
ایران نے ان میڈیا اطلاعات کی تردید کردی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب صدر حسن روحانی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔
ایران کی فارس خبررساں ایجنسی نے اپنے ''باخبر ذرائع'' کے حوالے سے کہا ہے کہ ''اس طرح کی میڈیا رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں اور محض قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں''۔
اعتدال پسند حسن روحانی گذشتہ ماہ منعقدہ صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ایران کے صدر منتخب ہوئے تھے۔وہ موجودہ صدر محمود احمدی نژاد کی جگہ اگست میں اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔