.

سعودی ولی عہد، سعد حریری کی شاہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقات

مملکت اور علاقائی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلیمان بن عبدالعزیز نے ریاض کے شاہی محل میں خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر وزیر تعلیم شہزادہ خالد الفیصل اور شاہ عبداللہ کے مشیر شہزادہ عبدالالہ بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے موقع پرملک کی اندرونی صورت حال اور علاقائی سیاست پربھی تبادلہ خیال ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کئی اہم شخصیات نے جمعہ کے روز خادم الحرمین الشریفین سے ملاقاتیں کیں۔ ولی عہد کی ملاقات سے قبل نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، وزیر برائے نیشنل سیکیورٹی فورسز شہزادہ متعب بن عبداللہ ، شہزادہ فیصل بن عبداللہ بن محمد اور لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری سمیت کئی دوسری ملکی اور غیر ملکی شخصیات نے بھی ملاقات کی۔