عبدالعزیز بوتفلیقہ چوتھی مرتبہ صدارتی انتخابات لڑیں گے
الجزائر میں وزارت داخلہ کو کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کی ہدایت
شمالی افریقا کے اہم عرب ملک الجزائر کے صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ نے17 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری ٹی پر نشر ایک بیان میں الجزائری ایوان صدر کا کہنا تھا کہ صدر عزیز بوتفلیقہ نے وزارت داخلہ کو اپنے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے اور دیگر دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرعبدالعزیز بو تفلیقہ نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں ہیں۔ اس مقصد کے لیے وزارت داخلہ ان کے کاغذات نامزدگی اور دستخطوں کے حصول کے لیے دستاویزات حاصل کرے تاکہ وہ سترہ اپریل کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاری کر سکیں۔
قبل ازیں الجیرین وزیر اعظم عبدالمالک سلال نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر 17 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ وہ جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان بھی کر دیں گے۔
خیال رہے کہ عبدالعزیز بوتفلیقہ سنہ 1999ء کے بعد مسلسل تین بار ملک کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔ چہتر سالہ عزیز بوتفلیقہ کے انتخابی دوڑ میں شامل ہونے پر بعض سیاسی حلقے معترض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر ریاستی مشینری کے استعمال سے اپنی مرضی کے انتخابی نتائج حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی ابھی سے صدارتی انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔
-
الجزائری صدر فرانس میں زیر علاج رہنے کے بعد وطن واپس
عارضہ قلب میں مبتلا عبدالعزیز بوتفلیقہ بدستور آرام کریں گے: ایوان صدر
بين الاقوامى -
الجزائر میں 17 اپریل کو صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان
صدارتی امیدوار 45 روز میں کاغذات نامزدگی آئینی کونسل کو پیش کرسکیں گے
بين الاقوامى -
الجزائر میں سبزی فروش صدر بننے کا خواہاں
اخبار کے ایڈیٹر سمیت خانہ بدوش بھی صدارت کا خواب دیکھنے لگے
بين الاقوامى