سعودی مذہبی پولیس کا اہلکار مخلوط پارٹی میں شرکت پر فارغ
اہلکار نے مخلوط تقریب سے فرار کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا
سعودی عرب کی مذہبی پولیس امر بالمعروف ونہی المنکر کمیشن کے ایک اہلکار کو مدینہ منورہ میں ایک مخلوط پارٹی میں شرکت پر فارغ کردیا گیا ہے اور اب اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
سعودی گزٹ میں سوموار کو شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اس اہلکار کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔وہ مخلوط تقریب کو چھوڑ کر اس وقت بھاگ گیا تھا جب اس کو پولیس فورس کی وہاں موجودگی کا پتا چلا تھا۔البتہ بعد میں وہ ایک پولیس اسٹیشن میں خود ہی پیش ہوگیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اب اس اہلکار کو مزید تفتیش کے لیے ادارہ تحقیقات اور پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا اور اس کے بعد اس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی مذہبی پولیس ملک میں شریعت کے نفاذ کی ذمے دارہے۔عوامی مقامات پر مردوخواتین کے مخلوط اجتماعات کو روکنا ،ضابطہ لباس کی پاسداری اور پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کرانا اس کے فرائض میں شامل ہے۔ان احکام پر عمل درآمد کے لیے مذہبی پولیس کے اہلکار سڑکوں اور بازاروں میں گشت لگاتے ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب کسی بھی شخص کو پکڑ کر اس سے پوچھ تاچھ کرسکتے ہیں۔
-
سعودی مذہبی پولیس کے اہلکار کا لڑکی پر مبینہ تشدد
امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے سربراہ نے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس پر بدعنوانیوں کے الزامات مسترد
شیخ عبداللطیف آل شیخ کا فراڈ کا ایک بھی کیس سامنے آنے پر عہدہ چھوڑنے کا اعلان
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس اب سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ کرے گی؟
سعودی عرب کے ایک کالم نگار نے ملک کی مذہبی پولیس یعنی محکمہ امر بالمعروف و نہی عن ...
ایڈیٹر کی پسند -
ویلنٹائن ڈے منانا''غیراخلاقی'' ہے:سعودی عالم
سعودی مذہبی پولیس کی مغرب زدہ ''یوم محبت'' کے موقع پر ہرسرخ چیز کے خلاف مہم
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب میں نمازوں کے اوقات میں نرمی سے متعلق بیان کی پذیرائی
سعودی مذہبی پولیس کے سربراہ کا العربیہ سے انٹرویو عالمی میڈیا کی سرخی بن گیا
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی مذہبی پولیس پر ہلاکت خیز حادثے میں ملوث ہونے کا الزام
سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر شدید مگر منقسم ردعمل کا اظہار
مشرق وسطی