ڈھائی ہزار تیونسی، شام میں داد شجاعت دے رہے ہیں

وزارت داخلہ نے تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

تیونس کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے تقریبا 2400 باغی شہری جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق و شام کے ساتھ مل کر شام میں 'داد شجاعت' دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ لطفی بن جدو نے بتایا کہ ہمارے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2400 تیونسی شہری شام میں النصرہ محاذ کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کی معلومات کا ماخذ کیا ہے۔

تیونسی وزیر کے بقول اس سال فروری میں حکام نے آٹھ ہزار تیونیسوں کو شام جانے سے روکا جبکہ شام جانے والے چار تیونسی شہری ملک واپس لوٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے جنگجو بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والا بڑا گروپ ہے۔ شام کے شمالی اور شمال مشرقی علاقے اسی تنظیم کے کنٹرول میں ہیں۔ یہی گروپ اب عراق میں فتوحات کا ایک نیا سلسلہ شروع کر چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں