قطر ایک سال میں تنہائی کا شکار ہو گیا

فٹبال کپ کی متوقع میزبانی کے لیے کرپشن کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

قطران دنوں 2022 میں متوقع فٹبال کے عالمی کپ کے انعقاد کے لیے ہونے والی مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کر رہا۔ اس صورت حال نے قطر کو ایک سال قبل برسر اقتدار آنے والے امیر کے زیر قیادت تنہائی کا شکار ہے۔

لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ تیل کی دولت سے مالا مال ملک اس کا عملی جواب دیتے ہوئے اپنی جارحانہ سفارت کاری اور ابلاغی سہولت الجزیرہ کے ذریعے اپنی پوزیشن بہتر بنا لے گا۔

سیاست کے استاد پروفیسر عبدالخالق عبداللہ کا کہنا ہے کہ ''بلاشبہ اس سے پہلے قطر کے سابق سربراہ شیخ حماد بن خلیفہ الثانی کے دور حکومت میں ایسی صورت حال نہ تھی ، جنہوں نے پچھلے ہی سال اقتدار اپنے صاحبزادے کے حوالے کر دیا تھا، ان کا صاحبزادہ ان کے انداز میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے نہ اپنے والد کی طرح رسوخ رکھتا ہے۔ ''

پروفیسر عبدالخالق عبداللہ نے کہا '' ایک سال کے دوران قطر تنہا ہو کر اپنے قریب ترین شراکت داروں سے بھی دور ہو گیا ہے اور سیاسی اسلام کے حوالے سے بازی ہار گیا ہے، جس کا اظہار عرب بہاریہ کے بعد اچانک بعض عرب ممالک میں ہوا تھا۔''

واضح رہے قطر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ اخوان المسلمون ایسی جماعتوں کی حمایت کرتا ہے۔ جس نے مصر میں اقتدار حاصل کیا لیکن ایک ہی سال میں اسے کھو دیا۔

پروفیسر عبداللہ نے مزید کہا '' اس کے باوصف کہ شیخ تمیم نے اپنے والد کی طے کردہ پالیسیوں کو تبدیل کرنے یا نہ کرنے کا نہیں کہا ہے۔''

شیخ تمیم کو اپنے والد کی پالیسی سے برآت کا اعلان کیے بغیر اخوان المسلمون کے حوالے سے حقیقت کو طے کرنا ہو گا اور اخوان کی حمایت سے دستبردار ہونا ہو گا، کیونکہ پڑوسی ملک سعودی عرب اپنے سیاسی نظام کے لیے اسے سخت خطرناک سمجھتا ہے۔ ''

واضح رہے سعودی عرب ، بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ماہ مارچ میں اخوان المسمون کے ایشو پر ہی قطر سے اپنے سفیر واپس بلا لیے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں