اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک
ہیکروں نے اسرائیل کی جوہری تنصیب پر راکٹ حملے کی خبر جاری کردی
انٹرنیٹ ہیکروں نے جمعہ کو اسرائیلی فوج کا ٹویٹر اکاؤنٹ مختصر وقت کے لیے ہیک کر لیا ہے اور اس پر ایک انتباہی پیغام پوسٹ کردیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ ایک جوہری تنصیب کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ وائی نیٹ نے اس جعلی ٹویٹ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا ہے۔اس کی عبارت کچھ یوں تھی:''خبردار:ملک کے جنوب میں واقع ڈیمونا جوہری تنصیب کو دو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے جس سے ممکنہ جوہری لیک کا خطرہ ہے''۔
اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ جمعرات کی رات اس کے انگریزی ترجمان کے اکاؤنٹ @ آئی ڈی ایف سپوکس پرسن پر متعدد غلط ٹویٹس پوسٹ کی گئی ہیں۔فوج نے اکاؤنٹ کی پیروی کرنے والوں سے معذرت کی ہے اور جمعہ کی صبح ہیکروں کے غلط پیغامات حذف کردیے ہیں۔
انٹرنیٹ ہیکنگ گروپ شامی برقی فوج نے صہیونی فوج کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور فوج کے ٹویٹر صفحے دوٹویٹس پوسٹ کی ہیں۔اس میں سے ایک میں فلسطین زندہ باد لکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے غزہ سے جنوبی اسرائیل کی جانب راکٹ حملوں کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات دیتی رہتی ہے۔گذشتہ ایک ہفتے کے دوران صہیونی فوج کے فلسطینی علاقوں پر فضائی حملوں کے بعد ایک مرتبہ پھر راکٹ باری میں بھی تیزی آئی ہے۔
اسرائیلی فوج نے جمعرات کو غزہ میں بمباری کی تھی جس کے جواب میں فلسطینیوں نے اسرائیل کی جنوب چونتیس راکٹ فائر کیے تھے۔صہیونی حکومت نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ غزہ سے راکٹ حملوں کو روکے۔اس نے محصور فلسطینی علاقے کی سرحد پر مزید فوج تعینات کردی ہے۔
-
''ہماری حمویاں واپس لاؤ''مشعل اوباما کا ٹویٹر پر مضحکہ
دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں کے بارے میں میڈیا میں تو مشہور ہے یا کیا ...
ایڈیٹر کی پسند -
شامی صدر کے بھائی ماہرالاسد کی تصویر ٹویٹر پر جاری
شامی صدر بشارالاسد کے بھائی ماہرالاسد کی طویل روپوشی کے بعد ٹویٹر پر ایک تصویر ...
ایڈیٹر کی پسند -
''چہرے کا پردہ ضروری نہیں''، سعودی مبلغ کی رائے
خواتین کے چہرے کے پردے کے بارے میں ٹویٹر پر تندوتیز بحث
ایڈیٹر کی پسند -
سی آئی اے نے ٹویٹر کا استعمال شروع کر دیا
عوام کا پیحھا کرنے والے “CIA” کو اب فالو کرنا ممکن ہو گیا
بين الاقوامى -
ترکی : ٹویٹرصارف کو توہین مذہب کے جرم میں جیل کی سزا
مجرم ٹویٹر پر''اللہ سی سی'' کا اکاؤنٹ نام استعمال کرتا رہا تھا
بين الاقوامى -
ٹویٹر انتظامیہ اور انقرہ کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات
'مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ترک عدالتوں کو جلد جواب دے گی'
بين الاقوامى