سعودی عرب: سرکاری عمارت میں خودکش حملہ
دو محصور دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا
سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مملکت کے جنوبی علاقے شرورہ میں گذشتہ روز خود کو محصور کرنے والے دو دہشت گردوں نے ہفتے کو علی الصباح خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ذرائع نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' کو بتایا کہ ہفتے اور جمعہ کے روز مارے جانے والے تمام دہشت گردوں کے نام کا اعلان ڈی این اے کا رزلٹ آنے کے بعد کر دیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑانے سے پہلے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں سے سخت مقابلہ کیا۔
سعودی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز القاعدہ کے چھے ارکان نے سعودی باڈر سیکیورٹی فورس پر حملہ کیا۔ حملہ ناکام بنانے کے لئے سعودی اہلکاروں کی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ سعودی پارٹی کا ڈیوٹی پر موجود انچارج اپنے دو ساتھیوں سمیت جھڑپ میں جاں بحق ہوئے۔
حملہ آور دہشت گردوں کے چوتھے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا نام وزارت داخلہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔ دو حملہ آور شرورہ کی سمت فرار ہو گئے، جنہوں نے بعد میں ایک سرکاری عمارت میں پناہ لے لی، سیکیورٹی حکام نے عمارت کا محاصرہ کر لیا، جہاں ہفتے کی صبح دونوں نے خود کو دھماکا کر کے ہلاک کر لیا۔
-
سعودی عرب: خود کش حملے ملزمان کو عدالت سے سزا
دس سال پہلے حملے میں امریکی اور برطانوی شہری مارے گئے تھے
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی بارڈر فورس نے 21 ایرانی درانداز گرفتار کر لئے
دو کشتیوں پر سوار افراد کو حرقوص جزیرے سے حراست میں لیا گیا
بين الاقوامى -
یمنی سرحد کے نزدیک حملے میں دو سعودی محافظ جاں بحق
نامعلوم مسلح افراد کی یمن کے سرحدی علاقے سے سعودی فوجیوں پر فائرنگ
بين الاقوامى