"مالکی کے اقتدار سے چمٹے رہنے سے ملک ٹوٹ سکتا ہے"
فوج الدعوہ پارٹی کا ماتحت ادارہ بن چکی: ایاد علاوی
عراق کے اپوزیشن لیڈر اور نیشنل الائنس کے سربراہ ایاد علاوی نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نوری المالکی سے اقتدار جلد ازجلد چھوڑے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوری المالکی کی جانب سے تیسری مرتبہ اقتدار سنھبالنے پر اصرار نہایت خطرناک ہے جس سے ملک ٹوٹ سکتا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی 'رائیٹرز' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ایاد علاوی نے کہا کہ "نوری المالکی تیسری مرتبہ وزیر اعظم بنے تو ملک سنگین مشکلات میں گھر جائے گا۔ خدشہ ہے کہ ان کے اقتدار سے چمٹے رہنے سے ملک ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ایاد علاوی نے کہا کہ عراق کو ایک ایسے روڈ میپ کی ضرورت ہے جس میں قومی مفاہمت اور اداروں کی از سر نو تشکیل کو اولین ترجیح حاصل ہو۔ پیش آئند وزیر اعظم کی سب سے اہم ذمہ داری بھی قومی مفاہمت اور اداروں کی تشکیل نو ہو گی۔
عراقی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ "یہ امر واضح ہے کہ فوج بھی انتشار کا شکار ہے۔ فوج کے پاس اپنے اور ملک کے دفاع کے لیے لڑنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ فوج نہیں جانتی کہ وہ شیعہ ہے یا سنی کیونکہ موجودہ فوج نوری المالکی کی جماعت "الدعوۃ" کا ماتحت سیکیورٹی ادارہ بن چکی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ نوری المالکی کوچ کی تیاری کریں کیونکہ سیاسی منظر نامے میں ان کی موجودگی ملک کے لیے تباہ کن ہو گی۔
-
مالکی کے دھڑن تختہ کے لیے عراقی جماعتوں کا اجلاس
عراق کے سرکردہ شیعہ عالم دین علی السیستانی نے ملکی وحدت کو مسلح جنگجووں کے ہاتھوں ...
مشرق وسطی -
"عراق بچانے کی خاطر وزیر عظم مالکی مستعفی ہوں"
حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک تباہ ہوا: وزیر اعلیٰ کردستان
مشرق وسطی -
"بعث" کا شیعہ رہنما مالکی کا تختہ الٹنے کے لیے سرگرم!
ڈاکٹر المرشدی معتبوب اشتراکی جماعت میں جان ڈالنے کے لیے کوشاں ہیں
مشرق وسطی -
عراق: بحران خاتمے کے لیے ایاد علاوی کا امن روڈ میپ
مخلوط قومی عبوری حکومت کی تشکیل کی تجویز
مشرق وسطی -
ایاد علاوی نے عراقی وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر دیا
48 گھنٹوں میں العراقیہ اتحاد اسمبلی تحلیل کی کال دے سکتا ہے
مشرق وسطی -
مالکی کی فوج سے جنگ آزما قبائل کو معافی کی پیش کش
ہلاکتوں میں ملوث اور خون سے ہاتھ رنگنے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں:تقریر
مشرق وسطی