ہندوستان میں شراب کی دکانوں پر آلو، پیاز کی فروخت
ایس ایم ایس کے ذریعے سبزیوں کی قیمت سے آگاہ کرنے کا سلسلہ
بھارتی حکومت نے دارلحکومت میں آلو، پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کںڑول کرنے میں ناکامی پر عوام کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا ایک ایسا لولی پاپ پیش کیا ہے جس کے سامنے پاکستان میں رمضان المبارک میں قائم کئے جانے والے 'سستے بازاروں کا آئیڈیا پیچ نظر آتا ہے۔
آلو، پیاز کی قیمتوں سے متعلق تذبذب دور کرنے کے لیے دہلی سرکار عوام کو ایس ایم ایس کے ذریعہ ان کی اصل قیمتوں کی جانکاری دے گی۔ حکومت کا ماننا ہے کہ منڈیوں میں آلو اور پیاز کی قیمتیں ایک جگہ ٹکی ہوئی ہیں اور درآمد بھی بڑھی ہے اس کے باوجود ریٹیل سیکٹر میں ان کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ عوام کو ان اشیاء کی اصل قیمتوں کی جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے کچھ خردہ تاجر عوام کا استحصال کر رہے ہیں اور من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔
عوام تک ایس ایم ایس سے خردہ اور تھوک قیمتوں کی جانکاری علاقہ وار مہیا کرانے کے لیے خوراک و رسد محکمہ نے دہلی کے موبائل صارفین کا ڈاٹا اکٹھا کیا ہے۔ ابتدا میں خوراک و رسد اسکیم سے جڑے خاندانوں تک یہ ایس ایم ایس پہنچیں گے۔ کوئی بھی شخص صرف ایک بار رجسٹریشن کرا کے اس طرح کے ایس ایم ایس حاصل کر سکے گا۔
اطلاع کے مطابق خوراک و رسد محکمہ کی فوڈ سکیورٹی اسکیم کا فائدہ اٹھانے والے تقریباً 10 لاکھ خاندانوں کے موبائل نمبر محکمہ کے پاس ہیں جو پوری دہلی کے الگ الگ علاقوں سے ہیں۔ خوراک و رسد محکمہ کے کمشنر ایس ایس یادو کے مطابق جلد ہی ایس ایم ایس سروس کا آغاز ہو جائے گا۔
دوسری جانب سرکار نے اب دارلحکومت کی دیسی شراب کی دکانوں پر بھی پیاز بیچنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرنسپل سیکریٹری مالیات ایم ایس کٹی نے آج افسروں کو ہدایت دی کہ وہ شراب کی کم سے کم 15 دکانوں پر پیاز کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ دارلحکومت میں300 مقامات پر پیاز کے دو کلو کے پیکٹ دستیاب کرائے جائیں گے۔ اب ان دکانوں کو جلد ہی ترازو اور بٹوں کا بھی انتظام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام شراب کی دکانوں تک ہی محدود نہیں ہو گا بلکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو بھی پیاز کی فروخت کو یقینی بنانے کے احکامات دئے گئے ہیں۔
-
موبائل سے مستغنی گاہکوں کو ریستوران میں کھانے پر خصوصی رعایت
لبنانی ہوٹل کی منفرد پیشکش کا مقصد صارفین کو اطمینان بخش ماحول فراہم کرنا ہے
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ٹیکسی کا حصول بذریعہ موبائل فون اپیلی کیش ممکن
ستر لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سےعرب دنیا میں عوامی سہولت کا منصوبہ
مشرق وسطی -
ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلامی سمارٹ فون متعارف کرائیں گے
پیس موبائل سمارٹ فون اسلامی معلومات کا بھی خزانہ ہو گا
بين الاقوامى -
موبائل ایس ایم ایس سے جنت کمانے کے خواہاں
ایک بات جو میں اکثر سوچتا تھا اور جس پر مجھے الجھن بھی محسوس ہوتی تھی اُس کے ...
سیاست -
موبائل فون کال پر چمک اٹھنے والے اسمارٹ ناخن تیار!
ناخن کی تیاری میں NFC ٹکنالوجی استعمال ہوتی ہے
بين الاقوامى -
موبائل ایپلیکشن کے ذریعے معدوم فلسطینی بستیوں کی سیر
فلسطینی 'آئی نکبہ' کے ذریعے بھولی بسری یادیں تازہ کرنے لگے
ایڈیٹر کی پسند