امریکا کا چکر لگانے والی پُراسرارعورت یا غزہ کا بھوت؟

سیاہ لبادہ اوڑھنے والی بڑھیا کے بارے میں سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حال ہی میں امریکا کا چکر لگانے والی ایک پراسرار سیاہ پوش خاتون ابھی تک سربستہ راز بنی ہوئی ہے اور اس کے بارے میں یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ وہ کون ہے لیکن سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ اس کا غزہ میں جاری تنازعے سے تعلق ہے۔

ٹویٹر پر سیاہ پوش خاتون کے نام سے ہیش ٹیگ کا جواب دیتے ہوئے ایک شخص نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ''لوگ اس پُراسرار خاتون کے بارے میں باتیں کررہے ہیں۔کیا اس کا غزہ کے ساتھ کوئی تعلق ہے؟''

ایک اور صارف نے سوال اٹھایا ہے کہ ''کیا یہ حماس کی رکن ہے؟''ایک اور صارف نے اس کو غزہ کی پٹی کا بھوت قرار دیا ہے۔ایک اور صارف نے اس بحث میں حصہ لیتے ہوئے سوال کیا ہے:'' کیا یہ درست ہے سیاہ پوش خاتون دنیا بھر میں مارے جانے والے مسلمانوں کے لیے چکر لگا رہی ہے''۔

ٹویٹر کے بعض صارفین نے یہ قیاس آرائی کی ہے کہ یہ خاتون مسلمان ہی ہے۔سیاہ لباس میں ملبوس اس خاتون نے گذشتہ ہفتے ہی امریکا کا چکر مکمل کیا تھا اور ریاست ورجینیسا کے علاقے ونچسٹر میں پہنچی تھی۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بُک ہر بھی گذشتہ ماہ اس کا صفحہ بنایا گیا ہے اور اب تک اس کے پیروکاروں کی تعداد ستتر ہزار ہوچکی ہے۔امریکا کے چکر کے دوران وہ جہاں جہاں جاتی رہی ہے،سوشل میڈیا کے صارفین اس کے بارے میں دوسروں کو آگاہ کرتے رہے ہیں۔

آسٹریلوی اخبار سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق سیاہ لبادہ اوڑھنے والی یہ خاتون دوبچوں کی ماں ہے اور بیوہ ہے۔وہ مبینہ طور پر کٹڑ عیسائی ہے اور سابق امریکی فوجی ہے۔تاہم اس کے مشن کے حقیقی مقاصد کے بارے میں پتا نہیں چل سکا ہے کہ اس نے امریکا ہی کا کیوں چکر لگایا ہے؟

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں