داعش برطانیہ کی سڑکوں پر آ سکتی ہے: کیمرون
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے متنبہ کیا ہے کہ دولت اسلامی عراق و شام 'داعش' کے جنگجو برطانیہ کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔ ایسے میں مملکت کو اپنی تمام تر فوجی صلاحیت استعمال کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی روکنا ہو گی۔
برطانوی اخبار 'سنڈے ٹیلگراف' میں اپنے مضمون میں ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ "اگر ہم نے غیر معمولی خطرناک دہشت گرد تحریک کا حملہ روکنے کے لیے اقدام نہ اٹھایا تو یہ زیادہ مضبوط ہوتی جائے گی جس کے بعد اس بات کا امکان بڑھ جائے گا کہ یہ ہمیں برطانیہ کی سڑکوں پر نشانہ بنانے لگیں۔"
انہوں نے کہ مجھے اس بات سے اتفاق ہے کہ ہمیں قبضے اور لڑائی کے لیے فوجیں بھیجنے سے گریز کرنا چاہئے، تاہم روشن مستقبل کے لیے ہمیں طویل المیعاد منصوبے کی ضرورت ہے۔
کنزرویٹو پارٹی کے رہنما نے خبردار کیا مغرب کو 'کئی نسلوں تک جہدوجہد' کرنا ہو گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کی سیکیورٹی امداد، اپنی فوجی صلاحیت اور سفارتکاری جیسے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے یقینی بنائی جا سکتی ہے۔
ڈیوڈ کیمرون نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے برطانیہ کو سعودی عرب، قطر، مصر، ترکی اور شاید ایران کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اتوار کے روز ایک سرکردہ اینگلیکن پادری نے ڈیوڈ کیمرون کی مشرق وسطی پالیسی کو ایک خط میں ہدف تنقید بنایا۔ اس موقف کی حمایت کینٹبری کے آرک بشپ جسٹن ویلبے نے بھی کی تھی۔
آبزرور اخبار کو تحریر کردہ خط میں بشپ آف لیڈز نیکولس بینز نے کہا کہ"دنیا میں تیزی سے پروان چڑھتے ہوئے اسلامی انتہا پسندی کے رحجان کو روکنے کے لئے ہمارے پاس مربوط اور جامع اپروچ کی کمی ہے۔"
کیمرون کا یہ بیان عراق میں داعش کے جنگجووں کے ہاتھوں کئی درجن دیہاتیوں کے قتل عام کے واقعات کے اگلے روز سامنے آیا ہے۔
دو ماہ سے عراق میں جاری تشدد نے ملک کو انتشار کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔ دنیا عراق میں کئی برسوں سے اقتدار پر براجمان نوری المالکی کی ایوان وزیر اعظم سے رخصتی کے بعد قدرے سکون محسوس کرتے ہوئے در بدر عراقی عوام کو امداد اور کردوں کو اسلحہ فراہم کر رہی ہے۔
درایں اثنا برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک شمالی عراق پر اپنی نگران پروازیں جاری رکھے گا تاکہ مزید اقلیتی گروپوں کو داعش سے حملوں سے بچایا جا سکے۔
-
یو این: داعش، النصرہ فرنٹ کے چھ اہم کمانڈر بلیک لسٹ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے گذشتہ جمعہ کو شدت پسند گروپوں سے تعلق رکھنے ...
بين الاقوامى -
شام میں بھی داعش کےخلاف کارروائی کی جائے: اپوزیشن
شام میں صدر بشار الاسد کے مخالف اتحاد کے سربراہ ھادی البحرہ نے اقوام متحدہ سے ...
مشرق وسطی -
عراق: گاوں پر داعش کا حملہ، 80 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد یزیدی قبیلے کے لوگوں کی ہے
مشرق وسطی -
داعش ٹھکانے، ہفتے کے روز امریکی بمباری کے نشانے پر
موصل ڈیم کا علاقہ بمباری کا خصوصی ہدف رہا
مشرق وسطی -
داعش نے فلسفے اور کیمیا کی تعلیم پر پابندی لگا دی
پابندی کی زد میں شام کے شہر راقا کے تعلیمی ادارے آئیں گے
بين الاقوامى -
داعش سے خلیج اور اردن کو خطرہ ہے:حزب اللہ
داعش کو عراق اور شام کے بعض علاقوں میں مزاحمت کا سامنا ہے
مشرق وسطی