داعش ٹھکانے، ہفتے کے روز امریکی بمباری کے نشانے پر
موصل ڈیم کا علاقہ بمباری کا خصوصی ہدف رہا
امریکی بمبار طیاروں نے ہفتے کے روز بھی عراق میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس بمباری سے زیادہ تر شمالی عراق میں موصل ڈیم کے قریب کا علاقہ آیا ہے۔
کردش خبر رساں ادارے کے مطابق موصل ڈیم کے علاقے پر سنی عسکریت پسندوں نے اسی ماہ کے شروع میں قبضہ کیا تھا۔
ڈیم پر قبضے سے عراق کے مختلف علاقوں میں پانی کی ترسیل نہ صرف داعش کے مرہون منت ہو گئی ہے بلکہ داعش عراق کے بڑے شہروں کو سیلاب کی زد میں لانے پوزیشن میں آ گئی ہے۔
یہ کارروائی امریکی اور عراقی فورسز کے ان مشترکہ آپریشنز کا حصہ ہے جس کے تحت ایک ہفتے سے دعاش کے ٹھکانہ بنائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں کرد فورسز بھی آئندہ دنوں امریکی آپریشنز میں شامل ہو سکتی ہیں۔
داعش نے عراق کے شہروں پر باضابطہ قبضوں کے لیے کارروائیوں کا آغاز ماہ جون کے شروع میں کیا تھا اور اس دوران عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔
-
داعش نے فلسفے اور کیمیا کی تعلیم پر پابندی لگا دی
پابندی کی زد میں شام کے شہر راقا کے تعلیمی ادارے آئیں گے
بين الاقوامى -
لندن: داعش کے حق میں لیف لٹ تقسیم
ایسے بروشرز کی تقسیم کلی طور پر غیر قانونی ہے: ماہرین
بين الاقوامى -
داعش بدعنوان انتہا پسند گروہ ہے، مفتی اعظم مصر
شوقی عال نے یہ بیان ویٹیکن کے مطالبے کے بعد جاری کیا ہے
بين الاقوامى