صدر اوباما کا داعش کو تباہ کرنے کا عزم
امریکی صدر براک اوباما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے جنگجوؤں کے خلاف اس وقت تک جنگ لڑیں گے جب تک مشرق وسطیٰ میں ایک فورس کے طور پر اس گروپ کا وجود ختم نہیں ہوجاتا ہے۔
صدر اوباما نے داعش کے جنگجوؤں کے ہاتھوں ایک اور امریکی صحافی کے بہیمانہ قتل کے ایک اور بعد یہ بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ''امریکا ان دونوں خوب صورت نوجوانوں کے خلاف خوف ناک جرم کو بھولے گا نہیں''۔انھوں نے کہا کہ ''ہم ڈریں گے نہیں ،ان کے ہولناک جرائم نے ایک ملک کے طور پر ہمیں متحد کردیا ہے اور ایسے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید پختہ ہوا ہے''۔
انھوں نے عراق میں داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے حوالے سے کہا کہ جب پائلٹوں کو کوئی کام کرنے کے لیے بھیجتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ ہم ایک مشن پر ہیں۔ہم اپنے مقاصد میں بالکل واضح ہیں اور وہ یہ کہ ہم داعش کو تباہ کرنا چاہتے ہیں تاکہ یہ نہ صرف عراق بلکہ امریکا کے لیے بھی کوئی خطرہ نہ رہے۔
ایسٹونیا کے وزیراعظم طوماس ہینڈر نے اس موقع پر داعش کے خلاف جنگ میں صدر اوباما کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ ''داعش ہم سب کے لیے ایک خطرہ ہے،اس ایشو پر ہم اور ہمارے اتحادی امریکا کے ساتھ ہیں''۔
-
داعش کے جنگجو نے امریکی صحافی کا سرقلم کردیا
عراق اور شام میں برسرپیکار سخت گیر جنگجو دولت اسلامی (داعش) نے منگل کو ایک ویڈیو ...
بين الاقوامى -
برطانوی دوشیزہ کی شام میں داعش میں شمولیت
برطانوی شہری اپنے ملک کو میدان جنگ میں تبدیل کردیں: ٹویٹر پر پیغام
ایڈیٹر کی پسند -
شام: داعش کے خلاف کلسٹر بم استعمال کرنے کے شواہد
شامی فوج نے بھی کلسٹر ہتھیار استعمال کیے ہیں: ایچ آر ڈبلیو
بين الاقوامى -
داعش کا خطرہ: برطانیہ میں نئی قانون سازی ہوگی
مشتبہ افراد کے پاسپورٹس ضبط کر لیے جائیں گے:ڈیوڈ کیمرون
بين الاقوامى -
صدر اوباما داعش کے خلاف کارروائی کریں: امریکی سینیٹرز
داعش نے امریکا اور مغربی ممالک پر نظریں گاڑ رکھی ہیں
بين الاقوامى -
امریکا کی داعش کے خلاف سوشل میڈیا پر گوریلا جنگ
امریکی دفتر خارجہ میں قائم شعبے نے ذمہ داری سنبھال لی
بين الاقوامى