سعودی عرب:50 کروڑ ڈالرزمالیت کی منشیات ضبط
گذشتہ 6 ماہ میں 1100 سے زیادہ منیشات کے اسمگلر گرفتار
سعودی عرب میں حکام نے گذشتہ چھے ماہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایک ارب اسی کروڑ ریال (پچاس کروڑ ڈالرز) مالیت کی مختلف منیشات پکڑی ہیں۔
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ ''چھاپہ مار کارروائیوں میں برآمد کی گئی منشیات میں سوا سات کلو گرام غیر تیار ہیروئین ، پانچ کلو آٹھ سو چالیس گرام تیار شدہ ہیروئین ،سوا سولہ ٹن سے زیادہ حشیش اور دو کروڑ دس لاکھ سے زیادہ نشہ آور کیپسول شامل ہیں''۔
انھوں نے بتایا کہ گذشتہ چھے ماہ میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران گیارہ سو سے زیادہ مشتبہ افراد کو منشیات کی اسمگلنگ یا اس دھندے میں ملوث ہونے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔ان میں سات سو اکتالیس پینتیس مختلف ممالک کے شہری ہیں۔
میجر جنرل منصورالترکی کا کہنا تھا کہ بعض چھاپہ مار کارروائیوں میں منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں اور سکیورٹی فورسز کے تینتالیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ایک واقعے میں منشیات کے چار اسمگلر مارے گئے تھے۔
سعودی عرب میں اسمگل کرکے لائی جانے والی منشیات کی بھاری مقدار کویت ،متحدہ عرب امارات ،سوڈان اور لبنان کی مدد سے بیرون ملک ہی پکڑی گئی تھی جبکہ کریک ڈاؤن میں پچاس لاکھ ڈالرز مالیت کی نقد رقم بھی برآمد کی گئی تھی ۔
-
سعودی عرب :گرفتار مشتبہ افراد اسد حکومت کے ایجنٹ
سعودی عرب میں حال ہی میں گرفتار کیے گئے مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں یہ اطلاع ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب :88 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
مشتبہ افراد اندرون اور بیرون ملک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
بين الاقوامى -
سعودی عرب :داعش کے بھرتی کنندگان کا گروہ پکڑا گیا
داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے الزام میں 8 افراد گرفتار
بين الاقوامى -
سعودی عرب: نصف ٹن کوکین اسمگل کرنے کی سازش ناکام
سعودی عرب کے کوسٹ گارڈ حکام نے جدہ بندرگاہ سے کوکین کی بھاری مقدار قبضے میں لے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: جعلی شراب کا دھندا ،15 بھارتی گرفتار
پولیس کا ''شاہ رابرٹ''جعلی شراب ساز فیکٹری پر چھاپہ ،پانچ سعودی بھی پکڑے گئے
بين الاقوامى -
دہشت گردی کے خلاف جنگ عالمی فریضہ ہے: سعودی عرب
سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا کو دہشت گردی ایسے سب سے سنگین چیلنج کا سامنا ...
بين الاقوامى