حوثی باغیوں کا یمنی میجر جنرل کے گھر پر قبضہ
یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی شیعہ باغیوں نے فوج کی ایلیٹ فرسٹ آرمرڈ ڈویژن کے سربراہ میجر جنرل علی محسن الاحمر کے مکان پر قبضہ کر لیا ہے۔
العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق باغیوں کا کہنا ہے کہ وہ جنرل احمر کی قیام گاہ کو دھماکے سے اڑانے کی تیاری کررہے ہیں۔حوثی باغیوں نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے صدر عبدربہ منصور ہادی کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کے بعد جنرل احمر کی قیام گاہ پر قبضہ کیا ہے۔
اس سمجھوتے کے تحت موجودہ حکومت مستعفی ہوجائے گی اور اس کی جگہ نئی حکومت قائم کی جائے گی۔اس میں حوثیوں کے سیاسی مشیر مقرر کیے جائیں گے۔اس سمجھوتے پر فریقین نے اقوام متحدہ کے یمن کے لیے خصوصی نمائندے جمال بن عمر کی موجودگی میں دستخط کیے تھے۔
حوثیوں نے اتوار کے روز صنعا میں حکومت کے ہیڈکوارٹرز سمیت تزویراتی اہمیت کی حامل اہم چوکیوں پر قبضہ کر لیا تھا۔تاہم انھوں نے مفاہمتی سمجھوتے پر دستخط کے تھوڑی بعد سرکاری کمپلیکس کا کنٹرول ملٹری پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
یمنی حکام کے مطابق گذشتہ روز تشدد کے واقعات میں ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ان میں زیادہ تر صنعا کے شمالی حصے میں جھڑپوں میں مارے گئے تھے۔ تشدد کے ان واقعات کے بعد یمنی وزیراعظم محمد سالم باسندوہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
-
یمن: حوثی باغیوں کے ساتھ معاہدہ، حکومت مستعفی
باغیوں کا دارالحکومت کے کلیدی مراکز پر قبضہ
مشرق وسطی -
یمن: حوثی باغیوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ،38 ہلاک
یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے حوثی شیعہ ...
بين الاقوامى -
یمنی فورسز اور حوثیوں میں جھڑپیں ،7 افراد ہلاک
حوثی مظاہرین پر فائرنگ کے بعد صنعا کے پولیس سربراہ برطرف
بين الاقوامى -
یمن: مظاہرین پر اشک آور گیس کی شیلنگ
حوثی باغیوں نے ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند کردیا
بين الاقوامى -
یمنی حکومت اور حوثی باغیوں میں جنگ بندی پر اتفاق
جنوبی صوبے شیبوۃ میں القاعدہ جنگجوؤں کے حملے میں 14 فوجی ہلاک
بين الاقوامى -
حوثی جنگجوؤں کے حملے میں دو یمنی فوجی ہلاک
یمن کے دارالحکومت صنعا کے نزدیک ایک آرمی بیس پر حوثی شیعہ جنگجوؤں کے حملے میں دو ...
بين الاقوامى