یمن: حوثی باغیوں اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپیں ،38 ہلاک
یمن کے دارالحکومت صنعا کے نواحی علاقے میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے حوثی شیعہ باغیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں اڑتیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی حکام کے مطابق جمعرات کو صنعا کے نواحی علاقے شاملان میں سکیورٹی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہزاروں افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔حوثی باغیوں اور ان کی متحارب ملیشیاؤں کے درمیان صنعا کے دوسرے نواحی علاقوں میں جھڑپیں ہوئی ہیں۔انھوں نے اہلِ سنت کے زیرانتظام ایک یونیورسٹی ''جامعہ ایمان'' کا بھی محاصرہ کر رکھا ہے۔
یمنی حکام کے مطابق گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران جھڑپوں میں ساٹھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حوثیوں نے حالیہ مہینوں کے دوران دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع بہت سے علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے اپنے مخالفین کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد نکال باہر کیا ہے۔
-
یمن: کشیدگی میں اضافہ ،حوثیوں کی فوج سے جھڑپیں
یمن کے دارالحکومت صنعا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے حوثی شیعہ باغیوں کی بدھ ...
بين الاقوامى -
یمن : ایلیٹ پولیس کے سربراہ برطرف
یمن کی حکومت نے دارالحکومت صنعا میں شیعہ حوثی باغیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے ...
بين الاقوامى -
یمن: مظاہرین پر اشک آور گیس کی شیلنگ
حوثی باغیوں نے ہوائی اڈے کی جانب جانے والی شاہراہ کو بند کردیا
بين الاقوامى -
یمن: حوثیوں نے قومی حکومت کی تجویز مسترد کردی
صدر ہادی نے ایندھن پر زرتلافی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا
بين الاقوامى -
خطے کا ایک ملک یمن کو آگ میں دھکیل رہا ہے: ھادی
یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے کہا ہے کہ خطے کا ایک ملک سازش کے تحت ان کے صنعا ...
بين الاقوامى -
حوثیوں نے یمن میں سول نافرمانی کی دھمکی دے دی
یمن میں حکومت کے خلاف بہ طور احتجاج دارالحکومت کا گھیرائو کرنے والے حوثی شیعہ شدت ...
بين الاقوامى